مسلمان ایک ہوجائیں

امام الانبیاء ﷺ کا پیغام امت کے نام
ذی الحجہ کی ایک دل نواز صبح کا ذکر ہے۔۔۔۔ پیارے آقاﷺ مسجد نبویؐ میں رونق افروز تھے،شمع محمدی کے پروانوں کا ہجوم تھا،چند صحابہ کرامؓ اپنے معصوم بچوں کولیے دربار رسالت ؐمیں حاضر ہوئے۔آپؐنے ازراہ محبت بچوں کے سروں پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی اور آپؐ محراب النبیؐ پر تشریف لے گئے اور ارشاد فرمایا۔
ؒ’’میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ جماعت کی اتباع کرو یعنی مسلمانوں کی متحدہ طاقت کا ساتھ دو۔،،﴿ترمذی﴾

صحابہ ؓنے فرمان رسولؐ کو بغور سنا اور اقرار کیا کہ ہم ایسا ہی کریں گے۔حجتہ الوداع کے موقع پر عرفات کے میدان میں پیارے نبیؐ نے جو تاریخی اور اہم خطبہ دیا۔اس کے اخیر میں تمام مسلمانوں پر جو ذمہ داری حضرات صحابہ کرامؓ کے واسطے سے دی اس پر بھی ذرا غور فرمالیں۔’’جو تم میں سے موجود ہیں وہ غائب تک(اس دین کے پیغام کو)پہنچا دیں۔

ذرا سوچو مسلمانو! ۔۔۔۔ہمارا رب ایک۔۔۔۔ہمارا رسول ایک۔۔۔۔ ہماری کتاب ایک۔۔۔۔ توپھر راستے جدا جدا کیوں؟

چھوڑ دیجئے․․․․فرقہ واریت کو․․․․شخصیت پرستی کو․․․․اندھی تقلید کو․․․․لا دینی نظریات کو․․․․غیر اسلامی رسومات کو․․․․

پلٹ آئیے اس راستے کی طرف جو صراط مستقیم ہے۔جس کے بارے میں خا تم الانبیاء،امام المرسلین ،امام کائنات محمدؐ نے فرمایا:’’میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر ان پر عمل کروگے تو کبھی گمراہ نہیں ہونگے،ایک اﷲکی کتاب اور دو سری میری سنت۔جب بھی مسلمان قرآن و سنت کو چھوڑیں گے توپھر وہ قومیت،وطنیت،فرقہ واریت،گروہوں اور پارٹیوں میں بٹ جائیں گے۔اﷲکے بندو!قرآن وسنت کو تھام لو،اسی میں دونوں جہاں کی کامیا بیاں ہیں ۔

Irfan Muneeri
About the Author: Irfan Muneeri Read More Articles by Irfan Muneeri: 26 Articles with 30867 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.