بھارتی ہیکرز٬ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک اور دھمکی

بھارت ہیکرز کے ایک گروپ نے پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پپپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔ بلیک ڈریگن کے نامی ہیکروں کے گروپ کی اس کارروائی کو جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی شیلنگ پر تنقید پر مبنی بیان کا ردعمل سمجھا قرار دیا جا رہا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی شیلنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کو متبنہ کیا تھا۔
 

image


بلاول بھٹو نے منگل کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’ایل او سی پر بھارتی شیلنگ ہوئی ہے، لگتا ہے کہ بھارت اسرائیل کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے۔ مودی کو احساس ہونا چاہیے کہ گجرات کے ہلاک شدگان کے برعکس، پاکستان بدلہ لے سکتا ہے۔‘

ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر موجود سیاسی جماعت کے پرچم کو بھارت کے قومی پرچم سے تبدیل کر دیا گیا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام، فوج اور خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے نام پیغام لکھا گیا ہے کہ ”کسی قسم کے تشدد کے بغیر ہم کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں حاصل کرسکے گا، یہ سچ ہے اور اسے تسلیم کرنا ہوگا۔‘

ہیکرز کے گروہ نے ویب سائٹ پر ایک نقشہ بھی چھاپا جس میں بھارت پر بھارتی جھنڈا ہے اور پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے اور نقشے کے ساتھ ہی ایک دھمکی بھی درج ہے کہ ’اگلی بار کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو بھارتی نقشہ کچھ ایسا ہو جائے گا۔‘

بلاول بھٹو کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کشمیر کے حوالے سے کئی بیانات سامنے آئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ملتان میں بلاول بھٹو نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے ہر گوشے کو حاصل کر کے رہے گا۔
 

image

اس بیان کے ردِ عمل میں بھارتی دفترِ خارجہ کی جانب سے اس بیان کو حقیقت سے بہت دور قرار دیا گیا تھا جبکہ بھارتی میڈیا میں بھی بلاول کے خلاف بہت کچھ کہا گیا۔

دوسری جانب ہیکنگ کے اس واقعے کے حوالے سے بلاول ہاؤس کی جانب سے کوئی خاص بیان اب تک سامنے نہیں آیا اور صرف یہ کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی اپنا ردِ عمل تیار کر رہی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی اور بھارتی ہیکرز مسلسل ایک دوسرے کی سرکاری اور غیر سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرتے آ رہے ہیں اور اس میں مزید تیزی آگئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The official website of the Pakistan People's Party (PPP) was defaced Wednesday by a team of Indian hackers, slamming PPP patron-in-chief Bilawal Bhutto-Zardari for his recent statement on Kashmir. A group calling themselves the 'Indian Hackers Online Squad' replaced the website's homepage with messages ridiculing Bilawal for his comments, and claiming that “will never get Kashmir”.