سیلفی لیتے ہوئے نوجوان شیر کا نوالہ بن گیا

سیلفی کا عمل نوجوانوں میں ایک نشے کی مانند سرایت کرتا جارہا ہے اور اکثر نوجوان اس عمل میں موت کا شکار بھی ہوجاتے ہیں- ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز بھارت کے ایک چڑیا گھر میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان سیلفی لیتے ہوئے شیر کا نوالہ بن گیا-

یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے چڑیا گھر میں منگل کو پیش آیا جہاں ایک سفید شیر نے ایک نو عمر لڑکے کو ہلاک کر ڈالا۔
 

image


عینی شاہدین کے مطابق کہ ہلاک ہونے والا نوجوان چڑیا گھر میں سفید شیر کے احاطے کے پاس اپنے موبائل فون سے سیلفی فوٹو لینے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران دیوار سے نیچے جا گرا۔

نئی دہلی میں واقع چڑیا گھر میں تماشائیوں کو تین حفاظتی حصاروں کی دوری سے شیروں کو دیکھنا ہوتا ہے۔ اور جس حصار میں شیروں کو رکھا گیا ہے وہاں تماشائیوں اور شیروں کے درمیان ایک گہری گھائی بھی موجود ہوتی ہے تاکہ شیر باہر نہ آ سکیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان طالب علم نے تصویر لینے کے لیے کم از کم دو حفاظتی باڑیں عبور کیں لیکن بدقستمی سے تصویر لیتے وقت وہ کھائی میں جا گرا جبکہ موجود متعدد تماشائیوں نے اس خوفناک منظر کو موبائل کے ذریعے ریکارڈ کر لیا۔
 

image

ویڈیو میں ریکارڈ مناطر دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ شیر نے نوجوان پر ابتدائی لمحات میں کوئی حملہ نہیں کیا اور وہ کچھ دوری پر لاتعلق بیٹھا رہا، لیکن لڑکے کو بچانے کے لیے تماشائیوں نے شور مچانا شروع کر دیا اور کچھ لوگوں نے شیر پر پتھراؤ کیا۔

پتھراؤ کے نتیجے میں شیر مشتعل ہو گیا اور اس نے لڑکے کو گردن سے دبوچ لیا اور چند ہی منٹوں میں اسے ہلاک کر دیا۔ شیر 12 منٹ تک اس لڑکے کو گردن سے دبوچ کر اپنے حصار میں دوڑتا رہا جبکہ چڑیا گھر کے محافظ تقریباً 20 منٹ بعد وہاں پہنچے۔
 

image

سفید شیر ایشیا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں بلخصوص انڈیا میں پائے جاتے ہیں اور ان کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے۔ 2011ء کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 1706 شیر ہیں، یہ تعداد دنیا بھر میں موجود کل شیروں کی نصف ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A white tiger mauled to death a young man in a New Delhi zoo on Thursday, an official and a witness said. Television channels broadcast closed-circuit footage of the frightened man, aged 20, inside the tiger's enclosure in the zoo that houses six white tigers, along with lions and panthers.