عام آدمی کا پاکستان

مٰیں کسی پارٹی کا کارکن یا سیاستدان نہیں ہوں۔۔ میں اک عام آدمی ہوں۔ یہ ہر اک عام آدمی کا پاکستان ھے۔۔۔ میں جب پاکستان کے یہ حالات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ھے۔۔۔۔
اور ان حالات کا ذمہ دار کون ھے؟
ھمارے سیاستدان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی 2013 کو عام انتخابات ہوےؑ۔۔ جس میں نواز شریف نے عمران خان پر برتری حاصل کی اور وزارت عظمٰی‘ کا حلف اٹھایا۔ ٰاس طرح عمران خان اور دیگر قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے بھی حلف ٓاٹھایا۔۔
عمران خان نے کامیابی پر نواز شریف کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی دھاندلی کا رونا رونا شروع کر دیا۔۔۔
اب میں عمران خان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو الیکشن کیوں قبول کیا۔۔۔
میں یہ نہیں کہتا کہ نواز شریف اچھا بندا ھے اور میں یہ بھی کہتا ھوں کہ دھاندلی کا رونا رونے اور دھرنے دینے والے درست لوگ نہیں ہیں۔۔۔۔۔
دھرنے دینےوالے یہ لوگ اور رینٹ پہ آےؑ ہوےؑ چند ہزار کارکنان کو میں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ
پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی دھاند لی ریفرنڈم 2002 میں ھوئ تھی۔۔۔ اور اس وقت شجاعت، عمران، قادری، شیخ رشید نے مشرف کا ساتھ دیا تھا۔۔۔ اسے حسنِ اتفاق سمجھیں یا کچھ اور، لیکن ریفرنڈم 2002 کی ساری ٹیم 12سال بعد پھرایک جگہ پر اکٹھی ہے۔۔۔ مشرف، شجاعت، پرویزالہی، عمران، قادری، شیخ رشید ۔
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آزادی مارچ کے نام پرڈانس مارچ سے کونسی تبدیلی آرہی ہے۔۔۔۔۔؟
جس جماعت کا لیڈر لوگوں کی بیٹیوں اور بہنوں کو سر عام نا محرم لوگوں کے سامنے بغیر دوپٹوں کے نچائے اور خود سارے منظر کو انجوائے کرے آپ اس سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟
یہ پوسٹ صرف ان لوگوں کے لئے جن میں اپنی مائوں بہنوں اور بیٹیوں کے لئے تھوڑی بہت غیرت باقی ہے۔
میں ان انقلابیوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ فساد مارچ ہے ۔۔۔۔؟
ان انقلابیوں کی وجہ سے روزانہ فساد کی وجہ سے پولیس اور کارکن کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں اور جانی نقصان اور زخمی ہو رہے ہیں۔۔
میں ان انقلابیوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ
جب 12 مئ کو اسلا م آباد لال مسجد میں 42 لا شیں گرٰیں تھیں
اس وقت قادری کا انقلاب کہاں تھا۔۔۔؟
شیخ رشید کی غیرت کہاں تھی۔۔۔۔؟
تب عمران خان کے دھرنے کہاں تھے۔۔۔۔؟
12 مئ کو پرویزالہی کو لوگوں کا خون یاد نہیں ٰآیا تھا۔۔۔۔؟
آج ان سب کو سیاست یاد آ رہی ھے۔۔۔۔
اس وقت 12 مئ کو مشرف سے مل کے مکے دکھا رہے تھے۔۔۔۔
ان سب کا ایجنڈا صرف اور صرف نواز شریف کو روکنا ھے کیونکہ اگر نہ روکا گیا تو یہ سیاسی یتیم اگلے 5 سال بھی سیاسی یتیم ہی رہیں گے۔۔۔عمران خان کے دل میں ڈر بیٹھ گیا ھے کہ اگلی باری اس کی نہیں آنے والی ۔۔ اسے اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آرہٰی ہے۔۔۔عمران خان وزیراعظم کے خواب دیکھ دیکھ کے پاگل ٰہو چکا ھے۔۔۔۔۔
میں ان انقلابیوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ
پہلی گولی سینے پر کھانی تھی دونوں صاحبان نے، لیکن وقت آیا تو بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکل رہے
ذہنی غلام مار اور کھا رہیں ہیں جبکہ دونوں بادشاہ اپنے فائیو سٹار سواریوں میں
میں سب سے پہلے گولی اپنے سینے پر کھاوں گا۔۔۔ عمران خان
او گلو بٹو، یہ میرا سینا حاضر ہے اس پر گولی چلاو ، طاہر القادری
کہاں گئے یہ دونوں لوگ اب ۔۔۔؟؟
ایک صاحب کنٹینر میں گھسے ہوئے ہیں، اور دوسری شخصیت ، بلٹ پروف پراڈو میں بیٹھی وکٹری کا نشان بنا رہی ہے۔۔۔
لڑ کون رہا ہے ، مر کون رہا ہے، بچاری عوام۔۔۔
یہ ہے پی ٹی آئی کا نیا پاکستان، اور طاہر القادری کا انقلاب۔۔۔
انقلاب آزادی دھرنے زندہ باد
میں ان انقلابیوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ
یہ لوگ نواز شریف کے نظام کو بادشاہت کا نظام کہتے ہیں چلو جی مان لیا لیکن میں انکو یہ بھی بتانا چاہتا کہ یہ بھی دودھ کے دھلے ہوےؑ نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔اسکو کہتے ھیں " بادشاہ سلامت "
چیئرمین نے پارٹی صدر کو نکال دیااور تین رکن قومی اسمبلی بھی فارغ کر دیےؑ گےؑ۔۔۔۔۔۔۔۔ حالانکہ فارغ کرنے سے پہلے پارٹی شوکاز نوٹس بھجواتی ہے۔۔۔۔
حرف آخرمیں کہنا چاہتا ہوں کہ پیارے وطن عزیز پاکستان کو ان سیاستدانوں کی نذر نہ کریں ۔۔۔ خدا راہ اپنے دماغ سے سوچیں اور اس نظام ، اس ملک کو تبدیل کرنے یا نیا بنانے کی بجاےؑ اپنے آپ کو انفرادی طور پر تبدیل کریں۔۔۔۔۔ جب ایسا ہو جاےؑ گا تو یہ پاکستان خود ہی نیا پاکستان بن جاےؑ گا۔۔۔۔۔ شکریہ!
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰیٰ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔ آمین!
پاکستان زندہ آباد ۔۔۔۔ قائداعظم پائندہ آباد

ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 105093 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.