وہ کونسا ملک ہے جہاں کرپشن عام ہوں

بتائیں وہ کونسا ملک ہے، جہاں بھائی چیف منسٹر بیٹی سو ارب کی اسکیم کی مالک بھتیجا ڈپٹی چیف منسٹر سمدھی وزیر خزانہ بیوی کا بھانجا بجلی کا وزیر رشتے دار عزیز و اقارب اعلی عہدوں کے مالک پھر بھی لوگ اسے جمہوریت کہتے ہیں؟ وہ کونسا ملک ہے جہاں پورے ملک کا ستر فیصد بجٹ ایک صوبے پر لگایا جاتا ہے، اور اس ستر فیصد کا اسی فیصد محض ایک شہر پر لگایا جاتا ہے،،،،

خواتین کی خصوصی نشتوں میں سے ساٹھ فیصد ایک شہر کی خواتین کو دی جاتی ہے، بیس سال سے ایک صوبے میں حکومت کررہے ہیں، اور اسی صوبے میں ایک بارش کی بوند کے گرنے سے تمام نظام زندگی معطل ہوجائے اور پھر بھی اسے ترقی کہا جائے بتائیں وہ کونسا ملک ہے، جس کے حکمران اقتدار میں آتے ہیں تو ملک کے اثاثے کم اور ان کے بڑھنے شروع ہوجاتے ہیں،؟ وہ کونسا ملک ہے، جس میں 26 ارب روپے بیرونی دوروں پر خرچ کیے جاتے ہیں؟ وہ کونسا ملک ہے، جہاں حکمران عوامی پیسوں پر اپنے عزیزوں رشتے داروں فیملیوں کو ساتھ لے جاتے ہیں، وہ کونسا ملک ہے جہاں غریب اپنے بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کے لیے در بدر کی ٹھوکرے کھاتا پھرتا ہے اور پھر بھی روٹی کے ترستا ہے، اور حکمرانوں کے بچے بیرون ملک سیر و تفریح کرتے پھرتے ہیں اور انواع اقسام کے کھانے کھتے ہیں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں قانون غریبوں کے لیے ہیں، امیروں کے لیے نہیں ہیں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں جاگیرداروں کی اولادیں قتل کرکے آزاد گھومے اور غریب بے گناہ ہوکر بھی جیل میں سڑتا رہے-

وہ کونسا ملک ہے جہاں نا اہلوں اور جاہلوں کو سرکاری نوکریوں اور اونچے عہدوں سے نوازہ جاتا ہوں، اور ملک کے قابل فخر پڑھے لیکھے مستقبل کے معمار ایک عام سی سرکاری نوکری کے لیے در بدر کی ٹھوکرے کھاتا پھریں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں عوام کے پیسوں سے دس ارب کے ایڈز دیے جاتے ہیں؟ پھر بھی وہاں کے حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے کرپشن نہیں کی؟؟ وہ کونسا ملک ہے، جہاں حکمران ٹریفک میں پھنس جائے تو ڈی سی او کو معطل کردیا جاتا ہے، وہ کونسا ملک ہے جہاں صدر کے ہیلی کاپڑ کو لینڈ کرنا ہوں تو کسان کے کھیت جلا دیے جاتے ہیں؟ وہ کونسا ملک ہے جہاں وزیراعظم ہائوس کا ایک دن کا خرچہ 34 لاکھ 21 ہزار روپے ہیں،، وہ کونسا ملک ہے جہاں سیکیورٹی کے نام پر 25 لاکھ کے کتے خرید لیے جائیں اور پھر اسے سادگی کہا جائے؟؟؟

وہ کونسا ملک ہیں جہاں غریب غربت سے تنگ ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں حوا کی بیٹی اپنی عزت بیچنے پر مجبور ہیں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں میرٹ کا قتل کیا جاتا ہے، وہ کونسا ملک ہے، جہاں خواتین کو کارو کاری کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے، وہ کونسا ملک ہے، جہاں دولت کی حفاظت کے لیے لڑکی کا نکاح قرآن سے کردیا جاتا ہے، وہ کونسا ملک ہے، جہاں جمہوریت کے ہوتے ہوئے بجلی گیس پانی کے سنگین بحران ہوتے ہوں، وہ کونسا ملک ہے، جہاں جمہوریت کے نام پر عوام کو الو بے و قوف بنایا جاتا ہے-

وہ کونسا ملک ہے، جہاں جمہوریت کے ہوتے ہوئے عوام کو جمہوری ثمرات نہیں ملتے اور حکمران خوب جمہوریت سے فیض یاب ہوتے ہیں، وہ کونسا ملک ہے جہاں الیکشن سے قبل عوام کو سنہرے خواب دیکھائے جاتے ہیں، وعدے دعوے کیا جاتے ہیں اور پھر جب اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں تو اپنے وعدوں اور دعوئوں سے مکر جاتے ہیں، وہ کونسا ملک ہے جہاں حکمران عوام کے پیسوں سے حج عمرے ادا کرتے ہیں-

وہ کونسا ملک ہے، جہاں کے حکمرانوں نے اپنی جگہ لینے کو اپنی بیٹی اور دوسرے باپ نے اپنا بیٹا تیار کررکھا ہے، کہ ہمارے بعد ہماری اولادیں اس ملک پر راج کریں گی اور ہمارے بچے ہی جماعتوں کے سربراہ ہونگے، وہ کونسا ملک ہے جہاں ایک جماعت کے حکمران تین تین بار باریاں پوری کررہے ہیں، یعنی پانچ پانچ سال ہر حال میں پورے کرنے ہیں، چاہے ملک کتنے ہی سنگین بحرانوں کا شکار ہی کیوں نہ ہوجائے پھر بھی یہ عوام بخوشی نسل در نسل یہ غلامی کرنے کو تیار ہیں، یہ کسی ایک جماعت کے خلاف پوسٹ نہیں ہے، بلکہ اس فرسودہ مورثی نظام کے خلاف پوسٹ ہیں، جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے جنت نظیر ملک پر رائج ہیں،،،

Mohsin Shaikh
About the Author: Mohsin Shaikh Read More Articles by Mohsin Shaikh: 69 Articles with 55205 views I am write columnist and blogs and wordpress web development. My personal website and blogs other iteam.
www.momicollection.com
.. View More