سول نافرمانی ، استعفوں اور عوامی عدالت کے خفیہ مقاصد

ارض پاک لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ،اور ملک پاک کی آزادی کے لئے بے پناہ لوگ زخمی ہوئے ،کئی خاندان اجڑے ،کئی عورتوں کے سھاگ پچھڑے ،کئی بھانوں کے بھائی ان سے جدا ہوئے ،کئی بچوں کے والدین ان کو بے یارومدگار چھوڑ گئے،الغرض ملک پاک کی آزادی کے حصول کے لئے بچوں،بھوڑوں ،جوانوں،مردوں عورتوں سب ہی نے پیش قدمی کر کے اپنا حصہ ڈالا،اور سب سے زیادہ یہ امر قابل غور ہے کہ اس ملک کی آزادی کے لئے علماء ومفکرین دین نے اس نیک کام کے حصول کے لئے باہمی فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلامی ریاست حاصل کرنے کی برابر تگ دوکی،اور اس خطہ کے تمام باسیوں نے قومی وصوبائی وعلاقائیاور سیاسی ومذہبی چھوٹے بڑے سب اختلافات کو اپنے اذہان سے پاک کر کے ملک کو انگریز کے مظالم اور ہندوؤں کی منصوبہ بندیوں اور سازشوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

ملک پاک جس قدر تکالیف و مشاکل سے حاصل کیا گیا اس کا بخوبی احساس تو تحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں کو ہی اصل اندازہ ہے ،یہ ملک آج جن مشاکل و مصائب میں گھراہواہے اس کا احساس بھی انہیں کو زیادہ ہوگا۔مگر افسوس کچھ ہمارئے ناعاقبت اندیش دوست جنہوں نے اس ملک کے سیچنے والوں کے خوابوں کو تارتار کردیا ہے ،انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں ،یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس کا اساسی نظریہ دو قومی نظریہ تھا ،یہاں کسی قسم کا کوئی سیاسی و مذہبی،علاقائی و صوبائی ،قومی و لسانی عصبیت کا دور دور تک نام ونشان تھا سبھی آپس میں باہم شیر وشکر تھے،ہر ایک دوسرے کی غم خواری کرنا اپنا فریضہ جانتا ہے،مسلمانوں کو اسلام کے اساسی امور پر عمل کرنے میں کوئی تردد نہیں بلکہ اس ارض پاک میں غیر مسلموں کو بھی اپنی اپنی عبادت کرنے میں مکمل آزادی مسلمانوں سے زیادہ فراہم کی گئی۔کیا ہوگیا کہ یکایک کینڈا کی نمک خوری کرنے والا آکر اس ملک کے نظام کو چیلنچ کرنے بیٹھ گیا،اس نے ایران کی کاسہ لیسی کے لئے مجلس وحدت المسلمین کی شرپسندیوں کو اپنے دامن عافیت میں پناہ بخشی،کیا ہواکہ جو عوام کے حقوق کی رٹ تو لگاتاہے مگر اپنی عیش وعشرت کی خاطر کروڑوں میں کنٹینر تیارکرواتاہے کیا اسے یہاں انسان کی بھوک پیاس،کپڑے سے محرومی کا خیال نہیں آتا،اور پھر اپنے میوزکل کنسرٹ کو منعقد کرنے کی خاطر کروڑوں کے اخراجات کرکے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو عذاب بنادیتاہے،کیا کوئی پوچھ سکتاہے کہ آپ کے اس نام نہاد و مبنی بر دھوکہ ڈرامے میں کتنے اخراجات ہوئے؟؟؟اور اس دوران کتنے لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ؟؟؟کتنے غریب تڑپے اس انقلاب مارچ کے سبب ؟؟؟معلوم ہے ہمیں کہ ان صاحب کا مقصد ملک و قوم کی محبت ،رضاﷲ نہیں بلکہ وہ صرف اپنے دنیوی آقاؤں کو خوش کرنے کی خاطر سب دھرنے و مارچ سجاتے ہیں ،ان کے فتوے ،انکی تقریریں مقام و سامعین کے بدلنے کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ،وہ پاکستان میں اسلام کے داعی اور عشق رسالت کا جھوٹا نعرہ بلند کرتے ہیں اور مغرب میں ان کے اندازبیان میں تغیر وتبدل آجاتاہے ،اپنے سامعین کے جوش وجذبہ کو جلادینے کے لئے مصوف وہ سب کچھ کرگذرنے کو تیار ہیں جو کوئی دوسراکرے تو خارجی و دہشت گرد بن جاتاہے یہ اس انداز کو اپنائیں تو امن کے حقیقی داعی کہلاتے ہیں،ان مصوف صاحب کے ڈراموں و کنسرٹوں نے ملک پاک اور اس کی عوام کو عدم استحکام کا شکار بنانے کامغربی فریضہ کو نبھانے کی قسم لے رکھی ہے ،ان کے ان مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایرانی ایجنٹ پیش پیش ہیں۔
آزادی کے شہہ سوا رکی توبات ہی کچھ اور ہے کہ سب سے پہلے تو اسلام کے ازلی وابدی دشمن اور اسلام مخالف سازشیں کرنے والے کی صاحبزادی سے محبت کی بانگیں دوڑائیں اور پھر اس سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود اب تک ان کے پاس حاضری دینا لازم جانتے ہیں،ان صاحب پر اول تو ملک کی قوم نے اعتماد نہیں کرتی تھی کہ یہ اسلام کے لئے ناسور ثابت ہوں گے،اور جب قوم نے اعتماد کیا توماضی کے تحفظات درست ثابت ہوئے اور ان صاحب نے گذشتہ بندرہ دنوں سے ملک میں وہ ناگہانی کیفیت برپاکررکھی ہے کہ جس سے یہ معلوم ہورہاہے وہ ملک کو توڑنے کی سازش میں مصروف عمل ہیں ،پہلے آزادی مارچ،پھر دھرنا،سول نافرمانی تحریک ،اسمبلیوں سے استعفے اور آخر میں ملک کی اہم ترین عمارتوں وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ان سے کوئی تو پوچھے کہ آپ کی گود میں جولوگ بیٹھے ہیں وہ سب دودھ سے پاک ہوکر آئے ہیں ؟؟ْکیا وہ اسی سسٹم کا حصہ کبھی نہیں رہے ؟؟؟خود خانصاحب کتنی بار رکن منتخب ہوئے تب تک کوئی اصلاحی ایجنڈا نہ تھا؟؟ْلال مسجد میں معصوم لوگوں کا خون ناحق بہاتب کیوں سوئے رہے؟؟؟شیخ رشید وجہانگیر ترین ،اعظم سواتی،خورشید قصوری ،پرویز خٹک کے ماضی کے سب کارنامے صاف ہوگئے ؟؟ملک میں آزادی چاہتے ہیں جب کہ خود اپنی جماعت میں جمہوریت کا قتل عام کر چکے ہیں؟؟؟ آزادی و نیا پاکستان رقاصاؤں و فحش میوزک کلچرکے ذریعہ نوجوانوں کے جذبات ابھار کر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؟؟؟اس ملک کی نئی نسل کو شرم وحیا کے زینے تارتار کرنے کی برسرعام ترغیب دی جارہی ہے آخرکیا یہ اسلام کے نام پر حاصل شدہ ریاست کے ساتھ مذاق نہیں ہے؟؟؟ْ

ان ہر دوجماعتوں کے خفیہ مقاصدیہی ہیں کہ ملک پاک کو عدم استحکام کا شکار کیاجائے؟؟ْملک کو قومی لسانی،مذہبی وسیاسی عصبیت کی آگ میں جھونک دیا جائے، ملک میں بدامنی و برباردی کے ذریعہ اس کے نظم ونسق کو تہہ وبالا کیا جائے، ملک میں دین اسلام پر عمل کرنا دشوار و مشکوک بنادیا جائے،گروہ بندی کر کے ہر فرد کو ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت دے دی جائے،یہ ریاست کسی طور پر مستحکم نہ ہوسکے کیوں کہ اگر پاکستان مضبوط ہوگیا تو امریکہ ،اسرائیل،ایران،کینڈا و مغرب کو اپنا ظلم وجبر کا بزار گرم رکھنے کا موقع ہمیشہ تک میسر نہیں ہوگا،ان کو خوف ہے تو پاکستان سے ،پاکستان کی محب وطن و دین عوام سے ،وہ توڑنا چاہتے ہیں مسلمانوں کے اتحاد کو تاکہ اسرائیل وایران اپنے مذموم اسلام دشمن ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکیں ۔مگر یاد رکھنا چاہیے آزادی وانقلاب مارچ کی قیادت کو یہ ملک توڑنا ،اس کو عدم استحکام کا شکارکرنا،اس میں نفسانسیت کی فضا ہموار کرنا ،اس کے نوجوانوں کو بے حیا وبے غیرت اور کھلے عام فحش امور کے ارتکاب کرنے پر ابھارنا یہ سب کے سب خواب چکنا چور ہوں گے ،پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے ،اسلام کے نام پر حاصل کی گئی ہے،اس کی آزادی میں لاکھوں مسلمانوں کا پاکیزہ خون شامل ہے،اس ریاست کو کئی نیک بزرگوں ،علماء،صلحا،اتقیاء دعاؤں کی مدد حاصل تھی ،ہے اور رہے گی ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کا مقدر اسلام ہی ہے اوریہی ملک سارے عالم میں اسلام کا بحریرا سربلندکرنے کا موجب ہوگا۔ان ہردوحضرات کی خواہشات نفسانی ،اقتدار کی حوس ،انگریز و کفارکی کاسہ لیسی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگئی بلکہ ان کی ساری اسلام و ملک دشمن سازشیں ،بے گناہ سادہ لوح عوام کو بھلاکر ملک کے خلاف کھڑے کرنے کی منصوبہ بندیاں ناکام ونامراد ہوں گی ۔اب بھی وقت ہے کہ اپنے آپ کلا محاسبہ کرلیں کیوں کہ روز قیامت کا محاسبہ سخت و دشوار ہوگا اور اﷲ کے ہاں کوئی کالا یا گورا مددگار نہ ہوگا۔
atiq ur rehman
About the Author: atiq ur rehman Read More Articles by atiq ur rehman: 125 Articles with 119021 views BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More