بھارتی فوجی رہا٬ پاکستانی حسنِ سلوک کی تعریف

دو روز قبل گرفتار کیے جانے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان کو پنجاب رینجرز نے بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے٬ یہ فوجی سیالکوٹ میں پاکستان کی سرحد عبور کر گیا تھا-

بھارتی فوجی ستیہ شیل یادیو کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب دو روز قبل بجوات سیکٹر میں ان کی کشتی بےقابو ہوکر پاکستانی سرحد میں داخل ہوگئی۔
 

image


انڈین بی ایس ایف کی 33 بٹالین کی چارلی کمپنی سے تعلق رکھنے والے اس فوجی نے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی لیکن انھیں تیرنا نہیں آتا تھا-

تیراکی نہ آنے کے باوجود ستیہ شیل یادیو نے جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن ان کی اس کوشش کو پاکستان رینجرز نے دیکھ لیا اور انہیں پانی سے نکال کر حراست میں لے لیا-

بھارتی فوجی کے مطابق ’ جب میں نے خود کو متعارف کروایا تو وہ پنجاب رینجرز کے اہلکار مجھے اپنے ساتھ ایک آرام دہ جگہ لے گئے اور مجھے کھانا پیش کیا۔ یہاں تک کہ مجھ سے میری توقع سے بھی کئی زیادہ اچھا سلوک کیا گیا اور مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ ‘
 

image

بھارتی فوجی ستیہ شیل یادیو دریائے چناب میں اکھنور کے نزدیک اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ پٹرولنگ پر تھے کہ اس دوران ان کی موٹر بوٹ کا انجن فیل ہوگیا- ان فوجیوں کی مدد کے لیے بھیجی جانے والی ایک ریسکیو بوٹ میں ستیہ شیل کے تین ساتھی تو سوار ہوگئے لیکن ریسکیو کے دوران پانی کی ایک طاقتور لہر ستیہ شیل کو چار سو مٹیر دور پاکستان کے علاقے سیالکوٹ کی جانب بہا لے گئی۔

فوجی کی رہائی کے لیے انڈین بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور اس میٹنگ میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستانی حکام سے بھارتی فوجی کی رہائی کی درخواست کی-

پاکستانی حکام نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے دو روز بعد اس بھارتی فوجی جوان کو رہا کر دیا ہے-

امید کی جارہی ہے کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan handed over on Friday an Indian Border Security Force soldier, who had mistakenly entered Pakistani territory, to BSF officials as a goodwill gesture. Satyasheel Yadav crossed the Sialkot Working Boundary on Wednesday after a BSF patrol boat capsized in Chenab River.