فلسطین کی جنگ آزادی اور جنگ کینڈا کی رائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
ہمیں آج کافی حیرانگی ہوئی جب ہم نے یہ خبر جنگ کینڈا کے حوالے سے پڑھی کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اُس کی ذمہ دار "حماس"ہے اور حماس کو فلسطینیوں کے جنازوں پر کوئی غم نہیں ۔۔۔ اور انہوں نے معصوم غزہ کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔۔۔ اور حماس نے 300 فلسطینی مروا دئیے۔۔۔۔ حماس اسرئیل کو تسلیم کرلیتی تونہ صرف فلسطین میں خوشحالی اور ترقی آتی بلکہ اسرائیل کی سخت گیر پالیسی بھی ختم ہوجاتی۔۔۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جنگ والوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل انتہا پسند نہیں ؟؟؟

اسی طرح کے کچھ ملتے جلتے کمنٹس ایک ہمارے دوست مستقل فلسطین کی خبروں پر دئیے جارہے ہیں
ہمیں کافی حیرانگی ہے کہ یہ لوگ کیوں بھول گئے ہیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے اور اس کی قیمت کیسے چکائی جاتی ہے ۔۔۔۔ اگر ان نام نہاد لوگوں کے فلسفہ کو درست مان لیا جائے تو پھر 1857 سے لے کر 1947 کی جنگ آزادی بھی مشکوک بن جاتی ہے جس کی ذمہ دار آل انڈیا مسلم لیگ سے لے کر جنگ آزادی میں حصہ لینے والے تمام رہنما بالخصوص قائد اعظم بھی ٹہرتے ہیں جنہوں نے خواہ مخواہ ہزاروں بلکہ لاکھوں معصوم بچوں عورتوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ؟؟؟

اس وقت انٹرنیٹ یا تیز ترین میڈیا نہیں تھا ۔۔۔۔ ورنہ تو فلسطین سے کہیں زیادہ بھیانک اور ہولناک مناظر ہم لوگوں کے سامنے ہوتے ۔۔۔۔ یہ لوگ چند سو یا چند ہزار کو رو رہے ہیں وہاں تو شہداء کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں تک پہنچ گئی تھی ۔۔۔۔ یہ لوگ اُس وقت ہوتے تو پھر کتنا واویلا مچاتے ؟؟؟ کس کو مورد الزام ٹہراتے ؟؟

کہ قائد اعظم نے یہ فلاں تنظیم آزادی نے اپنی "ضد" (جنگ آزادی جس کو یہ نام نہاد مسلمان ضد کا نام دے رہے ہیں) کی وجہ سے ہزاروں مسلمانوں کو مروادیا ؟؟؟

اور فلاں فلاں کو انگریزوں کی یا ہندؤں کی غلامی کو قبول کرلینا چاہیے تھا ؟؟؟ جس کے بعد خوشحالی اور ترقیاں حاصل ہوتی ؟؟؟

یہ پیٹ بھرے کی باتیں ہیں ۔۔۔ جب انسان کا پیٹ بھرا ہوتا ہے تو اس کو اسی طرح کی ہری ہری سوجھتی ہے ۔۔۔۔ اسی طرح ان لوگوں نے آزاد فضاؤں میں آنکھیں کھولیں تو انہیں آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں ۔۔۔۔ کہ کتنے عرصے اور کتنے خون کی قربانیاں دیں جاتیں ہیں تب جاکر آزادی کی نعمت حاصل ہوتی ہے -

1857 میں اس جنگ آزادی نے ضرور ناکامی کا منہ دیکھا ۔۔۔۔ اور سینکڑوں یا ہزاروں لوگ شہید ہوئے ۔۔۔ لیکن وقت نے دکھایا کہ تقریبا ایک صدی بعد بالاخر جنگ آزادی کے مجاہدین نے آزادی کی نعمت کا پھل حاصل کر ہی لیا
جناب جنگ کینڈا کے ذمہ داران صاحبان !!!
یہ آپ کا انتہائی بھولپن ہے۔۔۔۔ جو آپ کو اسرائیل کی انتہا پسندی دیکھنے نہیں دیتا ۔۔۔۔ ورنہ جائیں دیکھیں فیس بک پر اور دیگر میڈیا ذرائع پر اسرائیل کس طرح انسانی آبادیوں پر حملے کررہا ہے ۔۔۔۔ یہاں تک کہ جلوس جنازوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔۔۔۔ اور ہسپتالوں اور مسجدوں پر کھلے عام بم برسائے جارہے ہیں ۔۔۔۔ اور آنجناب حضرات کو اسرائیل کی انتہا پسندی ہی نظر نہیں آرہی ؟؟؟

چلیے آپ اپنے پاکستانی جنگ گروپ والوں سے پوچھ لیں کہ "انتہا پسندی" کی تعریف کیا ہے ۔۔۔۔ جب کوئی نام نہاد طالبان کسی مسجد یا بازاروں پر حملہ کرتا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے تو آپ کا پاکستان کا جنگ گروپ اسے انتہا پسندی کا نام دیتا ہے ۔۔۔ تو اب آپ خود فیصلہ کرلیں کہ "اسرائیل کے آبادیوں ،ہسپتالوں اور مسجدوں پر حملے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا اگر انتہا پسندی دہشت گردی نہیں " تو پھر آپ خود ہی جنگ گروپ پاکستان کی ڈکشنری درست کروادیں۔
اور آخری میں عرض ہے کہ یہ اللہ رب العزت کا بھی فرمان ہے
وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ الخ البقرۃ 191
ترجمہ: اور انہیں نکال دو جہاں سے انہوں نےتمہیں نکالا ہے
ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
قال في الآية: { وَأَخْرِجُوهُمْ مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ } أي: لتكون همتكم منبعثة على قتالهم، كما همتهم منبعثة على قتالكم، وعلى إخراجهم من بلادهم التي أخرجوكم منها قصاصاً.
یعنی مطلب یہ ہے کہ جس طرح ان کا قصد تمہارے قتل کا ہےاور جلا وطن کرنے کا ہے تمہارا بھی اس کے بدلے میں یہی قصد رہنا چاہیے

تو سوچیں وہ لوگ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ۔۔۔ اور قرآن پاک پر ایمان رکھتے ہیں ۔۔۔۔ کہ فلسطینی کیا کررہے ہیں ۔۔۔۔ اور اُنہیں کیا کرنا چاہیے ؟؟؟
اور ساتھ میں یہ بھی سوچیں کہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں ؟؟؟
اگر فسلطینیوں کی اخلاقی حمایت نہیں کرسکتے تو خدارا اسرائیل جیسے بدبخت یہودیوں کی حمایت میں فلسطینیوں کی مخالفت بھی چھوڑ دیں۔
اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین

لکھنے یا سمجھنے میں کسی بھی غلطی کی صورت میں نشادہی کی درخواست ہے۔جزاک اللہ
Nasir Noman
About the Author: Nasir Noman Read More Articles by Nasir Noman: 14 Articles with 13000 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.