حد درجہ گھٹیا، بے حس مسلم حکمران اور مغربی سلامتی کونسل

آج کے اسلامی ملکوں کے حکمران انتہائی غلیظ اور گھٹیا مٹی کی پیداوار لگتے ہیں۔ اگر بے حس حکمران مسلمانوں کا دفاع نہیں کر سکتے تو پھر اسلامی ممالک کو اجتماعی خودکشی کو جائز قرار دے دینا چاہیے۔ بلکہ سب کو مل کر اجتماعی خودکشی کرنی چاہیے تاکہ مسلمان امریکہ، اسرائیل، برما، انڈیا اور اقوام متحدہ کی مغربی سلامتی کونسل کے مظالم سے بچ سکیں۔ غزہ پر اسرائیل کے مظالم اور مسلم ممالک کی خاموشی نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمان ممالک کا مستقبل تاریک ہے۔ اسلامی ممالک کے اتحادی امریکہ اور اوبامہ نے تواسرائیل کے مظالم کا دفاع تک کر ڈالا ہے۔ اب چار و ناچار مسلم ممالک اپنی اپنی جھگیوں میں بےبس غریبوں کا سا منہ بنائے دبکے بیٹھے ہیں۔ لیکن ان جھگیوں کو آگ کسی بھی وقت جلا کر بھسم کر سکتی ہے- آگ اسرائیلی سازشوں کی ہو یا داعش نامی اسلامی ریاست کی۔ آخر بے حسی اور لاچارگی کا نتیجہ برا ہی نکلے گا۔ اقوام متحدہ مسلم ممالک کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی یا یوں کہہ لیجیے مسلم ممالک اقوام متحدہ کے آگے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ آج مسلمان ممالک کے حالات دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے دنیا تو بنی ہی مغربی ممالک کے لیے ہے یا پھر اسرائیل کے لیے ہم مسلمان تو خوامخواہ اس میں گھسے بیٹھے ہیں- امریکا اسلحہ بنا کر اور اسرائیل اسی سلحہ کر چلا کر طاقت ور بنا بیٹھا ہے اور اسلامی حکمران بس اسی آہ وبکاہ میں لگے ہیں کہ اقوام متحدہ کچھ کرے۔ اقوام متحدہ کی اصل روح تو ہے ہی اس کے ممبر ممالک کے شہریوں کا دفاع کرنا اب ملک افغانستان ہو یا امریکا سب کے شہری برابر اہمیت رکھتے ہیں۔ فرق صرف حکمرانوں کی عقل، آواز اور طاقت کا ہے۔ عقلمند مغربی ممالک نیٹو کا اتحاد بنا کر اقوام متحدہ کو ہائی جیک کر لیتے ہیں لیکن مسلم حکمران شیعہ سنی بن کر ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اگر اقوام متحدہ کی جعلی بلکہ مغربی سلامتی کونسل ایک اسامہ کو وجہ بنا کر پورا ملک تباہ کر سکتی ہے تو اسلامی ممالک کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں کہ ایک ایسا فسادی ادارہ جو بنا ہی مغربی ملکوں کے مفادات کے لیے ہے اس میں ان کی کیا وقعت ہے۔ افغانستان کی تباہی، عراق پر جھوٹی جنگ، برما میں قتل عام اور 66 سال سے اسرائیل کا مظلوم فلسطینیوں کی نسلوں کو ختم کرنا۔ کیا اسلامی ممالک کے حکمران اس قابل ہیں کہ ان کو مزید برداشت کیا جائے۔

Chaudhry Muhammad Rashid
About the Author: Chaudhry Muhammad Rashid Read More Articles by Chaudhry Muhammad Rashid: 46 Articles with 28495 views Honest Person.. View More