لوڈ شیڈنگ اور خواجہ آصف

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اور آخروں کی گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب۔
غریب بندہ تے مرگ گیا ۔۔!!!

سمجھ نہیں آرہی شورٹ فال اڑھائی تین ہزار سے سیدھا ساڑھے سات ہزار تک کیسے پہنچ گیا ہے پچھلے سال کی نسبت بجلی کی طلب میں اتنا اضافہ کیسے ہوگیا ؟؟ جب سارا دن بجلی نہیں آتی تو بجلی کس طرح سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے ؟؟؟ جبکہ ملاحظہ ہو بل مسلسل آرہے ہیں وہ بھی تقریباً ڈبل ڈبل، بہت سے ٹیکسوں کے علاوہ دانستہ طور پر اضافی یونٹ بھی ڈالے جارہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں گڈ گورننس کی تو انتہا ہوگئی ہے۔

کل جناب وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف صاحب نے ایک پریس کانفرنس میں طویل لوڈشیدنگ کے حوالے سے قوم سے معافی مانگی ہے۔ اس ہمدردی جتانے کے ساتھ خواجہ صاحب نے قوم سے بارش کیلئے دعا کی درخواست کی اور کہا کہ اگر بارش ہو جاۓ تو بجلی بحران ختم ہوجاۓ گا۔ جناب موصوف نے یہ بہت خوبصورت اور دیرپا حل بتایا ہے۔ ہے نا مزاق اور ہنسی والی بات؟؟

آئیں اب مل کر اپنے رب کے حضور دعا کریں؛

اللہ پاک ملکِ پاکستان کے تمام بحرانوں کاخاتمہ فرما چاہے وہ بجلی کا ہے یا قیادت کا۔ آمین
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18836 views A Young Poet and Column Writer .. View More