ایل جی کے دو انوکھے ٹی وی پینل

جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو کاغذ جتنے پتلے ٹی وی پینل بنا رہی ہے جن میں سے ایک اتنا لچکدار ہے کہ اس کو لپیٹا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے بقول اس لچکدار ٹی وی پینل کو جب لپیٹا جائے گا تو یہ تین سینٹی میٹر کے قطر کی ٹیوب بن جائے گی۔
 

image


بی بی سے کے مطابق ایل جی کا کہنا ہے کہ 2017 تک 60 انچ کا الٹرا روک ایبل ٹی وی مارکیٹ میں لے آئیں گے۔

ایل جی نے اس سال کے شروع میں اپنا پہلا لچکدار ٹی وی سیٹ تجارتی میلے میں پیش کیا تھا۔

ایل جی کے نئے لچکدار پینل کی روزولیوشن 1200x810 ہے اور اس کو تین سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب میں لپیٹنے کے بعد بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایل جی نے کہا کہ اس ٹی وی پینل میں لچک اس لیے ممکن ہو سکی کہ اس میں پلاسٹک نہیں پولیمائیڈ فلم استعمال کی گئی ہے۔

ایل جی کی جانب سے دوسرا پینل شفاف ہے جس کی وجہ سے تصویر کی دھندلاہٹ میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
 

image

سٹف ڈاٹ ٹی وی کے آن لائن ڈپٹی ایڈیٹر سٹیفن گریوز کا کہنا ہے ’لچکدار سکینز ایک اہم ایجاد ہے۔ یہ باقی ٹی وی سیٹس سے زیادہ پائیدار ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انقریب بڑی اور بہتر سکرینز بنائی جائیں گی جو کہ جہازوں میں بھی استعمال ہو سکے۔ اس ٹیکنالوجی کے باعث ہم کئی نئی ایجادات دیکھ سکیں گے۔ سوچیں دس انچ کا آئی پیڈ جس کو آپ کھولیں تو اس کی سکرین 16 انچ کی ہو جائے۔‘

وائرڈ رسالے کے پروڈکٹ ایڈیٹر جیریمی وائٹ کا کہنا ہے کہ ’میلوں پر جگہ کی مناسبت سے ان ٹی وی سکرینز کو توڑا مروڑا جا سکے گا اور شفاف سکرینز کسی نمائش پر خوبصورت لگے گی۔‘
YOU MAY ALSO LIKE:

LG has announced the release of two new paper-thin TV panels, with one that is so flexible it can be rolled into a 3cm diameter tube. The company stated it is confident it will produce a 60in (152cm) Ultra HD rollable TV by 2017.