دنیا کا پہلا درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا شہر

دبئی پہلے ہی اپنے دنیا کے بلند ترین ٹاور اور ریکارڈ یافتہ تعمیرات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن اب دبئی اس سے بھی بڑھ کر کچھ نیا اور انوکھا کرنے جارہا ہے-

جی ہاں مستقبلِ قریب میں دبئی میں ایک ایسا شہر تعمیر کیا جانے والا ہے جس میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہوگی- اور یہ اس انوکھے طرز کا دنیا کا پہلا شہر ہوگا-
 

image


درحقیقت یہ ایک بہت بڑا مال ہوگا جس میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والی سڑکیں٬ دنیا کا سب سے بڑا انڈور تھیم پارک٬ 100 ہوٹل اور اپارٹمنٹس موجود ہوں گے-

48 ملین اسکوائر فٹ پر پھیلے اس شہر میں دیگر جدید سہولیات کے علاوہ ہیلتھ ریزورٹ اور تھیٹر بھی موجود ہوں گے-

یہ پراجیکٹ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہے گا باوجود اس کے کہ موسم گرما میں دبئی کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے-

سیاحوں کے لیے اس پراجیکٹ میں کشش کی سب سے بڑی وجہ اس مال کا ٹمپریچر کنٹرول سسٹم ہی ہوگا-

مال میں واقع شاپنگ ایریا 8 ملین اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہے جو کہ مرکز میں موجود ہوگا- اور اس ایریے کا احاطہ شیشے کے بنے جدید گنبد کیے ہوئے ہوں گے-
 

image

موسم سرما میں یہ گنبد اپنی جگہ سے ہٹ جائیں گے جس سے سیاح کھلی فضا میں خریداری کرسکیں گے جبکہ موسم گرما میں گنبد بند ہوئیں گے تاکہ سیاحوں کو گرمی سے بچایا جاسکے-

ایک اندازے کے مطابق یہ پراجیکٹ سالانہ 180 ملین سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گا اور ماہر تعمیرات کو امید ہے کہ یہ پراجیکٹ مستقبل کا ایک بہت بڑا سیاحتی مرکز قرار پائے گا-

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ “ ہم دبئی کو ثقافتی٬ سیاحتی اور اقتصادی کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں- اور یہ سب کچھ اس خطے میں رہنے والے دو بلین افراد کے لیے ہے- اور ہم اپنے منصوبوں کی تکمیل میں ضرور کامیاب ہوں گے-“

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ مال امارات میں ایک ایسے مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے جہاں پہلے ہی ایک مال تعمیر ہے اور یہ دنیا کا سب سے شاپنگ سینٹر ہے جو کہ سکائی سلوپ بھی رکھتا ہے-
 

image

اس نئے پراجیکٹ سے تھوڑے سے ہی فاصلے پر دنیا کا بلند ترین ٹاور برج خلیفہ بھی موجود ہوگا جس کی بلندی 2717 فٹ ہے-

شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ “ ہم موسمی سیاحت سے ہٹ کر پورے سال کی سیاحت کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Dubai is already home to the tallest tower in the world, so it was just a matter of time until the glitzy emirate planned another record-breaking construction. Its next project involves building the largest shopping mall om the planet, complete with climate-controlled streets, the world's largest indoor theme park and 100 hotels and apartments.