وہ آخر کیا تھا؟ سالوں پرانا راز فاش

یہ بات ہے سنہ 1950 کی دہائی کی جب پورا ناروے چند سنسنی خیز خبروں کی لپیٹ میں آیا ہوا تھا اور خبریں کچھ یوں تھیں کہ آسمان میں عجیب و غریب چیزیں نظر آ رہی ہیں۔ اور ان خبروں کی تصدیق فضائی کپمنیوں کے کئی پائلٹ بھی کر چکے تھے- پائلٹوں کا بھی کہنا تھا کہ انہیں بھی طیاروں سے ایسے اجسام دکھائی دیے ہیں جو انتہائی رفتاری کے ساتھ طیاروں کے سامنے سے بلندی پر گزر جاتے ہیں۔
 

image


بہت سے عام لوگوں کی جانب سے بھی کئی مرتبہ یہ دعویٰ کیا گیا کہ انھوں نے آسمان میں انتہائی بلندی پر ایسی چیزیں دیکھی ہیں جو روشنی خارج کرتی ہیں۔

ناروے کے اخبار ’آفٹن پوسٹن‘ کے مطابق اب کئی سالوں بعد راز فاش ہوگیا ہے کہ وہ آخر کیا تھا؟

درحقیت ناروے کے باشندوں کو دور آسمانوں پر جو عجیب و غریب اجسام دکھائی رہے تھے، وہ جاسوسی کرنے والے خفیہ طیارے ’یو2‘ تھے۔

اخبار نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک حالیہ ٹویٹ کا ذکر کیا ہے جو کچھ یوں ہے کہ ’ کیا آپ لوگوں کو سنہ 1950 کی دہائی میں آسمان پر دکھائی دینے والے غیرمعمولی اجسام کی خبریں یاد ہیں؟ وہ ہم لوگ تھے۔‘
 

image

سی آئی اے کے مطابق یہ اُس وقت کی بات ہے جب عام مسافر طیارے محض 10 سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر اور فوجی طیارے زیادہ سے زیادہ 40 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتے تھے، مگر یو2 ان سے کہیں زیادہ اوپر 60 ہزار فٹ پر پرواز کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ جب سورج افق سے نیچے چلا جاتا تھا یو2 کی بلندی تب بھی اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ وہ پائلٹوں کو تاریک آسمان میں چکمدار سنہرے اجسام کی مانند میں دکھائی دیتے تھے۔

اخبار کے مطابق چونکہ سنہ 50 کی دہائی میں اس وقت سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ اپنے عروج پر تھی، اس لیے یو 2 کے جاری خفیہ پروگرام کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں لائی جاتی تھیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A mysterious spate of UFO sightings over Norway in the mid-20th century has finally been solved. Sightings and reports of strange lights and unidentified craft in the Norwegian skies reached fever pitch in the 1950s when an extended period of activity prompted speculation over whether or not the country might have become a target for extraterrestrial visitors.