مختلف طرح کے نظام - قسط 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عموما دنیا میں اس وقت دو یا تین طرح کے نظام قائم ہیں یا انکی طرف مختلف حوالوں سے بڑھا جارہا ہے. پہلا نظام وہ ہے جو جمہور عوام کی راۓ پر قائم ہے اور جس کے ذریعہ منتخب شدہ لوگ عوام پر عوام کی راۓ کے ذریعہ اکثریت کے فہم کے مطابق حکومت کرتے ہیں. اور جس کو عوام کی اکثریت مسترد کر دے وہ مسترد قرار پاتا ہے، چاہے اصلا وہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہوں. دوسرا نظام مختلف ممالک میں بادشاہت اور کسی حاکم کا بذور طاقت و بربریت یا فوج کی مدد سے کنٹرول کا حاصل کرنا ہے. ایک اور نظام بھی ہے جس کو انقلاب کا نظام کہتے ہیں مثلا ایران کا انقلاب، اخوان المسلمین اور عرب ممالک کے خروج کا انقلاب اسی طرح پاکستان میں طالبان کے اپنے نوئیت کے خروج اور شریعت کے انقلاب کی کوششیں اور ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے اپنے انداز کا انقلاب کی پیش قدمی وغیرہ. اکثر انقلاب جو مختلف ممالک میں آۓ یا آرہیں ہیں وہ خونیت، قتل ومقاتلہ کی طرف لیجاتے ہیں، چاہیے انقلاب لانے والا کتنا بھی امن کی دھائ دینے والا کیوں نہ ہو. اور اکثر و بیشتر اس میں بغیر طاقت حاصل ہوۓ طاقت ور کے خلاف اسلحہ اٹھانا جیسا عمل بھی پایا جاتا ہے جس سے حالات بہت برے انداز سے چلتے ہیں جس کی مثال مصر، عراق، شام، پاکستان اور گردونواح ہیں. ان شاء اللہ آنے والے دو ارٹکل میں ہم جمہوریت کو قرآن والسنۃ کے آئینہ میں تولیں گے اور پھر انقلاب اسلام کا طریقہ کار دلائل سے بیان کریں گے جس سے آپ دیکھ سکیں گے کہ وہ حاضر وقت کے انقلاب کے جس کی امت مسلمہ میں مختلف حوالوں سے کوششیں ہو رہی کیا اسکا دور دور تک بھی تعلق اسلام سے ہے؟
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 413165 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.