مریخ کے سفر کیلیے اڑن طشتری نما جہاز

گزشتہ کچھ عرصے سے مریخ پر عام انسانوں کو بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اب حال ہی میں امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے مستقبل میں مریخ پر ہوائی جہاز کو اتارنے کی ٹیکنالوجی کا بڑی حد تک کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے۔

 یہ جہاز اڑن طشتری کی طرح نظر آتا ہے اور اسے ایک غبارے کی مدد سے فضا میں بھیجا گیا ۔
 

image


اڑن طشتری نما اس جہاز میں ایک پیراشوٹ بھی نصب کیا گیا اور تجربے کا مقصد مریخ پر جہاز اتارنے کے دوران پیراشوٹ کی مدد سے اس کی رفتار کو کم رکھنا تھا۔

لو ڈینسٹی سپرسونک ڈی سیلیٹر’ایل ڈی ایس ڈی‘ نامی اس جہاز کو بحر الکاہل میں 35 کلومیٹر بلندی پر راکٹ سے الگ کیا گیا۔

امریکی ریاست ہوائی میں کیے جانے والے اس تجربے میں تمام آلات نے صحیح کام کیا البتہ پیراشوٹ مکمل طور پر کھلنے میں ناکام رہا۔
 

image

ناسا نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تجربے کی مدد سے مستقبل میں مریخ پر وزنی جہاز اتارنے میں مدد ملے گی۔

ناسا اس وقت مریخ پر ڈیڑھ ٹن وزنی خلائی جہاز لینڈ کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ مریخ پر انسان جاتے ہیں تو اس نئی کامیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے دس ٹن تک وزنی جہاز کو مریخ پر اتارنا ممکن ہو سکے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A flying saucer flew high over the Pacific off Hawaii on Saturday as Nasa tested a new vehicle that could one day be used to transport people to Mars. The test drive of the Low Density Supersonic Decelerator, which was carried 120,000ft (23 miles) into the sky by a helium balloon, was considered a success despite the parachute not fully working.