عجیب و غریب گاڑیاں جو پہلی جنگِ عظیم کا حصہ تھیں

پہلی جنگِ عظیم کا آغاز 28 جولائی 1914 کو ہوا اور یہ جنگ 11 نومبر تک جاری رہی- پہلی عالمی جنگ جدید تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن لڑائی تھی۔ اس جنگ میں تقریباً ایک کروڑ فوجی ہلاک ہو گئے۔ یوں تو اس جنگ سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں لیکن ہم ذکر کریں گے اس جنگ کے دوران استعمال ہونے والی چند عجیب و غریب بکتر بند گاڑیوں کا- یہ بکتر بند گاڑیاں بھی بھاری اسلحہ سے لیس ہوا کرتی تھیں-
 

Garford-Putilov Armoured Car
یہ بکتر بند گاڑی پہلی جنگ عظیم کے دوران روس نے تیار کی تھی- اور اس کو استعمال کرنے والی فورسز نے اسے ایک قابل اعتماد گاڑی قرار دیا تھا- اس گاڑی کا وزن 11 ٹن تھا اور اس 30 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب تھا-اس گاڑی کی حد رفتار تقریباً 10 سے 11 میل فی گھنٹہ تھی-

image


Ehrhardt E-V/4
اس بکتربند گاڑی کا شمار شروعات میں بنائی جانے والی اعلیٰ بکتر بند گاڑیوں میں کیا جاتا تھا- اور یہ گاڑی جرمن فوجیوں کے زیرِ استعمال جنگ عظیم دوئم کے آغاز سے قبل تک رہی- اس گاڑی کا وزن 9 ٹن تھا جبکہ اس میں 8 سے 9 افراد کا عملہ بیٹھتا تھا- یہ گاڑی 3 بھاری مشین گنوں سے آراستہ تھی-

image


Austin Armoured Car
یہ ایک برطانوی بکتربند گاڑی تھی جو کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران بنائی گئی- یہ گاڑی پہلی جنگ عظیم کے دوران روسی فوجیوں کے زیرِ استعمال رہی اس کے علاوہ اسے روسی خانہ جنگی کے لیے بھی استعمال کیا گیا- اور یہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انتہائی مقبول رہی-

image


Büssing A5P
یہ بکتربند گاڑی پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمنی میں بنائی گئی- اس کی پروڈکشن کا آغاز 1916 میں ہوا اور یہ انتہائی محدود تعداد میں تیار کی گئیں- اس گاڑی میں 6 سلینڈر کے حامل ٹرک کے انجن نصب تھے- اس گاڑی کی باڈی اسٹیل سے تیار کردہ تھی اور اس میں 10 افراد پر مشتمل عملہ بیٹھتا تھا- جس میں سے 6 افراد 7.92 ایم ایم کی حامل مشین گنوں کو سنبھالتے تھے-

image


Jeffery Armored Car
اس بکتر بند گاڑی کو 1915 میں Wisconsin کی کمپنی Thomas B. Jeffery نے تیار کیا- یہ گاڑی پہلی مرتبہ 1916 میں جنرل John Pershing نے استعمال کی جو کہ Pancho Villa نامی مہم کی ٹریننگ کے دوران استعمال ہوئی- اس ٹریننگ کا انعقاد نیو میکیسکو کے علاقے کولمبس میں کیا گیا- البتہ اس بات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ یہ گاڑی کسی جنگ کے دوران استعمال کی گئی یا نہیں-

image


Lanchester
یہ بکتر بند گاڑی بھی برطانیہ پہلی جنگ عظیم کے دوران تیار کی- 1914 میں رائل روئس کے بعد یہ دوسری بکتر بند گاڑی تھی جو کہ سب سے زیادہ تعداد میں استعمال ہوئی- بنیادی طور پر یہ گاڑی ہوائی اڈوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی-

image


Rolls-Royce Armoured Car, 1914
یہ برطانوی بکتر بند گاڑی 1914 میں بنائی گئی اور پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہوئی جبکہ اس گاڑی نے دوسری جنگ عظیم کے آغاز میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں- 1920 اور 1924 میں اس گاڑی میں جدت لائی گئی- اس گاڑی کی چھت پر نوجوان اینٹی ٹینک رائفل لے کر بیٹھتے تھے جبکہ گاڑی 303 انچ برن مشین گن سے بھی آراستہ تھی- اس کے علاوہ گاڑی میں اسموک گرنیڈ لانچرز بھی موجود تھے-

image


Charron, Girardot et Voigt, 1902
یہ ایک فرانسیسی گاڑی تھی جو کہ ایک جارجین انجنئیر Mikheil Nakashidze نے 1902 میں ڈیزائن کی تھی- اس گاڑی کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی- یہ گاڑی Hotchkiss نامی مشین گن سے لیس تھی-

image


Davidson Automobile Battery Armored Car
یہ گاڑی رائل پیج ڈیوڈسن کے ساتھ بحریہ اکیڈمی اور ملٹری اکیڈمی کے طالبعلموں نے مل کر تیار کی تھی- یہ اکیڈیمیز ایلی نوائے کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں واقع تھیں- ان دونوں اداروں نے اس گاڑی کے جزوی طور پر اسلحے سے لیس دو حصے تیار کیے تھے- یہ حصے کالٹ 30 کلیبر مشین گنوں سے آراستہ تھے- یہ گاڑی ٹیوبلر بھاپ کے بوائلر کی مدد سے چلتی تھی لیکن اونچائی پر چڑھتے ہوئے دم توڑ دیتی تھی کیونکہ اس وقت بوائلر میں موجود پانی کی سطح میں تبدیلی واقع ہوجاتی تھی-

image

Motor War Car, 1899
یہ حقیقی طور پر پہلی بکتر بند گاڑی تھی جو کہ برطانوی مؤجد F.R. Simms نے 1899 میں ایجاد کی تھی- یہ گاڑی 6 ایم ایم کی مشین گن سے آراستہ تھی اور اس میں چار سلینڈ کا حامل 16 ہارس پاور کی طاقت والا انجن نصب تھا- اس گاڑی کی حد رفتار تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی-

image

Armored Quadricycle, 1898
یہ پہلی پیٹرول سے چلنے والی بکتر بند گاڑی تھی- اسے بھی برطانوی مؤجد F.R. Simms نے 1898 میں ڈیزائن کیا تھا- اس کے سامنے کے حصے میں مشین گن نصب تھی اور حفاظت کے لیے سامنے کی ہی جانب ایک حفاظتی شیلڈ بھی موجود تھی- مشین گن کو صرف ڈرائیور ہی استعمال کرسکتا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This is a list of ten weird military cars produced up to 1918, including combat vehicles, armoured cars and armored trucks. Most of them were employed in the First World War – A global war centred in Europe that began on 28 July 1914 and lasted until 11 November 1918.