برص(پھلبہری)Leucoderma

آج میں جس بیماری کو اپنا موضوع بنایا ہے وہ برص یا پھلبہری ہے۔بہت سے دوستوں نے مجھے اس موضوع پر لکھنے کو کہا ہے لہذا میرا آج کا موضوع انہیں کے لئے ہے۔برص ایک جلدی بیماری ہے اور اس بیماری سے جسم پر خاص طور پر چہرے،کمر،ہاتھوں اور پاؤں پر سفید داغ نمودار ہو جاتے ہیں جو علاج نہ کرانے پر بڑھتے چلے جاتے ہیں۔یہ داغ چکنے ہوتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہوتی ہے۔جلد میں جس جگہ پھلبہری ہو اس جگہ پر موجود بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔اور بال بھی سفید رنگ کے ہو جاتے ہیں۔آپ ان داغوں میں سوئی چبو کر دیکھیں اگر خون نکل آئے تو یہ قابل علاج ہیں اور اگر سوئی چبونے سے پانی نکلے تو پھر علاج بمشکل ہو جاتا ہے۔یہ مرض عورتوں اور مردوں میں یکساں طور پر ہوتا ہے۔اس میں عمر کا بھی کوئی دخل نہیں یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔

﴿ابتدائی علامات:
شروع کی علامات میں سفید داغ انسانی جسم کے کھلے حصوں جن پر لباس نہ ہو مثلاً ہاتھ ،بازو،چہرہ،ہونٹ ،آنکھ،کان،منہ میں نمودار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بھنوؤں،پلکوں اور داڑھی کے بال بھی سفید ہو جاتے ہیں۔

اسباب :
اس مرض کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جا سکی لیکن عام طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ مرض خون کی خرابی،خراب اور باسی اشیاء کے کھانے اور آتشک بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔جس کو بھی یہ مرض ہو وہ اس کی مکمل تشخیص ضرور کروائے اس کے بعد ہی اس کا مکمل علاج کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ آپ کا ڈاکٹر ہی علامات دیکھ کر بہتر تشخٰص کر کے علاج کر سکتا ہے۔عام لوگوں میں یہ بھی تاثر ہے کہ یہ مرض مچھلی کے بعد دودھ پینے سے ہوتا ہے۔

پرھیز:
٭دن میں کم از کم دو بار ضرور نہائیں۔
٭دس منٹ تک مریض دھوپ میں بیٹھے اگر جلن محسوس ہو تو وقفہ کم کر دے۔
٭گھٹی چیزوں سے مریض کا مکمل پرھیز کروائیں۔
٭سافٹ ڈرنکس کا استعمال بند کر دیں۔
٭سرخ گوشت کا استعمال بالکل نہ کریں۔

دیسی علاج:
٭سفید دھبوں پر چار چمچ ہلدی لیکر سرسوں کے تیل میں حل کر لیں اور لگائیں۔

ہومیو پیتھک علاج:
٭ہائیڈروکوٹائیل Q کے پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں،اس کے استعمال سے برص کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔اس دوا کا استعمال کب تک کرنا ہے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
٭گریفائیٹس3x یہ دوا اس صورت میں استعمال کروائیں جب زخموں سے مواد رستا ہو۔دن میں چاردفعہ چار قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دینے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔

نوٹ ۔اپنے طور پر علاج ہر گز نہ کریں ۔ڈاکٹر کو اپنی علامات بتا کر ہی علاج شروع کریں۔ میں بھی آپ کے حاضر ہوں کسی کو بھی کچھ پوچھنا ہو تو اسی ویب پر میری پروفائل میں مجھے ایس ایم ایس کر دیں۔میں آپ کو ضرور جواب دوں گا،شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1846959 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More