مسلمانوں کے زوال کی واحد وجہ ٹیکنالوجی

ایک صاحب کہنے لگے: مسلمانوں کے زوال کی واحد وجہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانا ہے۔

میں نے ان کو سمجھایا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے عروج کا معیار ہی غلط متعین کیا ہوا ہے۔

کیا انگریزوں کے ماحول اور انکے رہن سہن تک پہنچ جانے کا نام عروج ہے؟

اگر ایسا ہے تو انکی بہت سی برائیاں بھی اپنانی پڑینگی جن سے انکا معاشرہ تباہی کی جناب گامزن ہے۔

پھر اگر یہ بات مان بھی لی جائے کہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں آگے بڑھ جانے میں ہی کامیابی ہے تو بھی ہمارے زوال کے پیچھے اسلام کی تعلیم "اتحاد" پر عمل نہ ہونا ہے۔

کہنے لگے کیا مطلب؟

میں نے کہا: ہم میں جو بندہ کسی دنیاوی شعبے میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتا ہے تو ہم خود اس کی ٹانگ کھینچ کر اسے نیچے گرا دیتے ہیں۔

جیسا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ہی لے لیں۔

اب اگر ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرینگے ، متحد ہونگے تب ہی کچھ بنیگا۔

ورنہ باہم لڑ لڑ کر مزید زوال کا سفر جاری رہیگا۔
ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 105695 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.