آپ بھی بنیں صحت مند دماغ کے مالک

صحت مند دماغ رکھنے والے افراد ایک مکمل اور بھرپور زندگی گزارتے ہیں- آپ چاہے ابھی 16 سال کے ہیں یا پھر 60 سال کے٬ یہ آپ کے لیے بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے اور اپنے دماغ کے بارے میں سوچیں- صرف چند باتوں پر عمل کر کے آپ بھی ایک صحت مند اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور دماغ کے مالک بن سکتے ہیں-
 

image
صحت اور خوشی ایک بہترین زندگی کی بنیاد ہوتے ہیں- لیکن آج کی زندگی میں خوشی ہمارے لیے ایک خواب کی مانند ہے- آج کی تیز رفتار زندگی میں ہم پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے- خود کو پرسکون رکھیں اور اطمینان سے سلجھائیں- اس طرح دباؤ میں کمی واقع ہوگی جو کہ آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت میں بہتری کا باعث بنے گی-
 
image
اپنے جذبات اور احساسات کو جانیے اور انہیں قبول کیجیے- جیسے احساسات ہوں ان کے مطابق زندگی گزاریے٬ وہ کام مت کریں جس کے لیے آپ کا دل و دماغ راضی نہ ہو-
 
image
باقاعدگی سے کچھ وقت جسمانی ورزش کے لیے نکالیے- اس طرح نہ صرف آپ کی جسمانی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا-
 
image
اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے کچھ وقت کے لیے دوری اختیار کیجیے اور زندگی کا بھرپور لطف اٹھائیں- اس کے لیے آپ گھر سے باہر کسی تفریحی مقام پر بھی جاسکتے ہیں-
 
image
سماجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں٬ اس سے آپ کی تنہائی اور دباؤ میں کمی واقع ہوگی- ان سرگرمیوں کے دوران دوسروں کے تجربات کے متعلق آگہی سے دماغ کو سیکھنے کی ترغیب ملتی ہے-
 
image
صحت مند کھانوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں- غذا تین طریقوں سے آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتی ہے- 1- غذا جسم کو اضافی کیلوریز فراہم کرتی ہے٬ 2- توانائی میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی غذائیں جیسے کہ کیفین ( مختصر مدت کے لیے توانائی میں اضافہ) 3- بہترین غذائیں جسم میں موجود چربی کو مؤثر طریقے سے جلاتی ہیں-
 
image
متعدد ذہنی ورزشیں اختیار کیجیے٬ مثلاً مسائل کے بارے میں سوچیے یا پھر ریاضی کے حساب کتاب کے لیے کیلکولیٹر کے استعمال سے گریز کیجیے اور اسے اپنے دماغ کی مدد سے حل کیجیے-
 
image
ہر نئی چیز کے بارے میں جانیں اور تجربات کریں- یہ بہت بہترین طریقہ ہے اپنے دماغ کو مختلف قسم کے چیلنجز کے لیے آمادہ کرنے کا- اور جس بھی چیز کو سیکھنے میں آپ کی دلچسپی ہو اسی کو اختیار کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

People having healthy minds live a richer and more fulfilling life. So, whether you are 16 or 60 its a good time to think about yourself and your mind. Lets find out some great ways to keep our mind healthy.