آپریشن ـضرب العضب ‘‘خوش آئندتو ہے مگر....؟؟

کیاحکومت نے آپریشن ضرب العضب سے پہلے امریکااور افغانستان کو اعتمادمیں لیا ہے اگرنہیں تو پھر معاملہ کہیں کا کہیں بھی نکل سکتاہے...
اَب بہت ہوچکاہے اگراَب ہم پھر مصلحت پسندی کا شکارہوئے تودہشت گردہمیں نہیں چھوڑیں گے ...؟؟

یہ حقیقت ہے کہ ایک لمبے عرصے سے قوم کی آستینوں میں پلنے والے دہشت گردوں کے خلاف’’ آپریشن ضرب العضب ‘‘ کو نہ صرف پاکستان میں بسنے والے پاکستانی بلکہ ساری دنیاکے اِنسان دوست اور اِنسانوں سے محبت کرنے والے افراد بھی آپریشن ضرب العضب کو خوش آئندہ قراردے رہے ہیں اور اَب اُمیدرکھتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی احکامات سے افواج پاک نے شمالی وزیرستان میں جوزمینی آپریشن ضرب العضب بڑی آزمائشوں کے کڑے لمحات گزارنے کے بعد شروع کیا ہے اَب حکومت اور افواج پاک اِس آپریشن سے پیچھے نہ ہٹیں کیں چونکہ اَب بہت ہوچکاہے اگراَب پاکستانی حکمرانوں سیاستدانوں افواج پاک اور قومی اداروں کے سربراہان نے پھر مصلحت پسندی سے کام لیایا کسی بھی موڑ پر مصلحت پسندی کا شکار کسی پچھتاوے میں پڑے پھر مذاکرات کی راہ اختیارکی تو پھر اِنہیں یہ بات بھی اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ اِس مرتبہ دہشت گردہمیں نہیں چھوڑیں گے سواِس لئے آپریشن ضرب العضب کو دہشت گردوں کے خون کے آخری قطرے تک جاری رہنابہت ضروری ہوگیاہے۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے آپریشن ضرب العضب( جِسے مُلک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہنے والی فیصلہ کُن جنگ بھی کہاجارہاہے )کے سلسلے میں کئے جانے والے اپنے خطاب میں اراکین قومی اسمبلی اور قوم کو اعتمادمیں لیااور اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے تمام حقائق کر کھل کر تذکرہ کیا اور اِس موقع پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور مُلک کی بقاو سلامتی اور ترقی اِس ہی میں پنہاں ہے کہ مُلک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیاجائے اور مُلک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنارکیا جائے۔

آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم نوازشریف نے اراکین قومی اسمبلی سے اپنے مختصرسے خطاب میں اتناکچھ کہہ دیاکہ آج وزیراعظم نوازشریف کے کہئے ہوئے سارے کے سارے حرف، لفظ اور جملے اور پیراگراف یقیناتاریخ کا حصہ بن گئے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف کے یہ جملہ’’ ہم نے مُلک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کرلیا ہے اور ہم مُلک امن اور سلامتی کا گہوارہ بناکرہی دم لیں گے‘‘ہمیشہ سُنہرے حرفوں میں لکھے جائیں گے ،اور جب بھی ہماری قوم اور نسل اِس جملے کو پڑھے گی اور سُنے گی تو یقینایہ جملہ ہماری قوم اور ہماری نسل میں ایک نئی روح پھونک دے گا اور قوم کو جلابخشے گا ۔

آج یہ یقیناساری پاکستانی قوم کے لئے انتہائی حوصلہ افزااور تسلی بخش امرہے کہ حکومت سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی مُلک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کئے جانے والے حکومتی آپریشن ضرب العضب پر پوری طرح متفق ہیں اور اِن میں کوئی دورائے نہیں پائے جارہی ہے اور یہ بھی بڑی حد تک قابلِ تعریف امر ہے کہ قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب العضب کے حوالے سے ایک قراردادبھی بھرپورانداز سے منظورکرلی گئی ہے جو اِس بات کی غماز ہے کہ ساری پاکستانی قوم یکدل اور یک زبان ہوکر دہشت گردی کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب العضب کی حمایت کررہی ہے۔

اگرچہ آج اِس سے انکار نہیں ہے کہ ہماری حکومت نے اپنی زمین پر دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی دہشت گردی کے متواترواقعات کے بعد آپریشن ضرب العضب کا اعلان کردیاہے اور اَب حکومت اور فوج اور پاکستانی قوم یہ چاہتی ہے کہ اِس آپریشن میں بھر پورطریقے سے کامیابی حاصل ہواور مُلک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہومگرایسے میں یہاں یہ سوال پیداہوتاہے کہ کیاہماری حکومت کے اِس سارے عمل میں امریکاکی مرضی بھی شامل ہے ..؟یا آپریشن ضرب العضب کا فیصلہ ہماری حکومت نے خود اکیلے ہی کرلیاہے..؟اگر ایسانہیں ہے اِس آپریشن میں امریکا،افغانستان اور بھارت کی مرضی شاملِ حال نہیں ہے تو پھر کیا یہ خدشہ برقراررہے گاکہ آنے والے دِنوں میں امریکا،افغانستان اور بھارت سمیت نیٹوافواج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے دہشت گردوں کی آہ وفغاں پر یہ عناصر دہشت گردوں کی مدد نہیں کریں گے..؟اور ہمارے خلاف دہشت گردوں کو نہیں اُکسائیں گے ..؟اگرایسانہیں ہے تو پھر سب ٹھیک ہے ورنہ ورنہ ....؟؟؟؟؟؟؟

بہرحال ...!اَب کچھ بھی ہے مگر پھر بھی حکومت کو اپنایہ فیصلہ کُن معرکہ سرکرنے سے قبل اپنے اِن دوست نمادُشمنوں کو بھی اعتمادکے بہانے ہی صحیح... مگر ایک بار ضرورٹٹول لیناچاہئے تھاپھر جو فیصلہ کرناتھاکرلیتی ...؟چلواگرابھی کچھ کرلیاجائے تو کچھ حرج نہیں ہے مگر چونکہ اَب جو فیصلہ حکومت نے کیا ہے اِس میں اِسے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اَب ایسے اندر اور باہر دونوں ہی طرف سے بے شمار خطرات کا سامنہ کرناپڑسکتاہے اور معاملہ کہیں کا کہیں بھی نکل سکتاہے اور ہمارے سارے دُشمن ہم پر حملہ آوربھی ہوسکتے ہیں کیا تب ہم اپنے کئی دُشمنوں سے اکیلے نمٹ سکیں گے ہمیں اِس کے لئے بھی تیاررہناہوگااور دوران آپریشن اپنے دُشمنوں کی ہر چال پر کڑی نظررکھنی ہوگی۔

اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ ایک عرصے سے سرزمینِ پاکستان پرحکومتی رِٹ کو چیلنچ کرنے اور دہشت گردی کے ذریعے اپنی نام نہادشریعت اور خودساختہ اصولوں اور ضابطوں کے نفاذ کے چکرمیں غرق رہنے والے ناسُورنمادہشت گردوں نے کئی معصوم اِنسانی جانوں کو القمہ اجل بنایاہے آج کونسا ایساباشعوراور خوفِ خدارکھنے والا اِنسان نہیں ہے جو اِن دہشت گردوں اور بدبختوں کے اِنسانیت سوزمظالم سے واقف نہ ہواور اِن ظالموں کے خلاف کس کس نے..اورکب کب اپنے ہاتھ بددعا کے لئے نہ اُٹھائے ہوں۔

اورآخرکار.. آج مظلوموں کی بدعائیں رنگ لے آئیں اورربِ کائنات نے لوگوں کی سُن لی ہے اور اﷲ ہی نے ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں ، قومی اداروں کے سربراہان اور افواج پاک کے سپہ سالارِ اعظم کے دلوں میں یہ جذبہ بھر دیاہے کہ ظالم کے خلاف تم صف آراہو تو دیکھو میری مددتمہارے لئے کیسے حاضر ہوتی ہے اور آج الحمدﷲ ..!ہمارے حکمران ، سیاست اور افواج پاک نے نعرہ تکبیر کی بلند صداؤں کے ساتھ مُلک کو ناسُورنمادہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف بھر پورطریقے سے ’’ آپریشن ضرب العضب ‘‘ شروع کردیاہے اور اَب ایسے میں قوم کو اِس بات کی بھی یقینی طورپر تسلی کرلینی چاہئے کہ حکمران ،سیاست دان اور قومی اداروں کے سربراہان سمیت پاکستان کا ایک ایک بچہ بھی ایک پیچ پر آچکا ہے اور آج ہر محب وطن پاکستانی کی بس ایک ہی آواز ہے کہ اَب دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہناچاہئے اور سرزمینِ پاکستان کو اغیار کے یاراورہمارے دُشمنوں سے پاک کیاجائے اور اِسی کے ساتھ ہی اَب ساری پاکستانی قوم یہ اُمیدبھی رکھتی ہے کہ جلدہی قوم کو آپریشن ضرب العضب ‘‘ کی کامیابی کے بعد مُلک سے دہشت گردوں اور مُلک دُشمن عناصر سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گااور ہمارایہ خوبصورت وطن امن وسکون اور محبت و آشتی کا گہوارہ بن جائے گااور ہم ترقی و خوشحالی اورمستحکم معیشت کے ضمن میں وہ مقام حاصل کرلیں گے جنہیں ایک لمبے عرصے سے دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ دہشت گردی سے ہم سے چھین لیاتھا۔

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 889502 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.