دنیا کی معمر ترین بلی کی موت

دنیا کی سب سے معمر ترین بلی پوپی کی 24 برس کی عمر میں موت واقع ہو گئی ہے۔

فروری 1990 میں پیدا ہونے والی اس بلی کی عمر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرکاری طور پر مئی میں تسلیم کیا۔
 

image


پوپی کی رہائش اپنی مالکن جیکی اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے بورن متھ میں تھی۔

پوپی کی مالکن جیکی کا کہناہے ’ہمیں معلوم ہے پوپی بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب کچھ ہماری لے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ گذشتہ ہفتے پوپی بہت بیمار رہی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی تھیں لیکن بدھ کو اسے پانی کے باعث انفیکشن ہو گیا اور ساتھ ہی اس کی پچھلی ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں۔‘

جیکی مزید بتاتی ہیں کہ ’پوپی جمعے کو دوپہر ساڑھے تین بجے چل بسی۔ میں نے وہ سارا دن اس کے ساتھ گزارا۔‘

ماہرین کے مطابق بلیوں کی عمر عموماً 15 برس تک ہوتی ہے۔ جبکہ بلی کی عمر کے پہلے دو برس انسانی عمر کے 25 برس کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہر تین ماہ ایک برس کے برابر۔ اس نظریے کے مطابق پوپی کی عمر 114 برس تھی۔
 

image

اس سے قبل دنیا کی سب سے معمر ترین بلی ہونے کا اعزاز ٹیکسس کی ’کریم پف‘ کے پاس تھا اور اس کی عمر 38 برس تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The world’s oldest cat has died, just weeks after claiming the title. Poppy, from Bournemouth, Dorset, was officially recognised last month, after reaching the grand age of 24 – 114 in human years. Born in February 1990 and delivered as Nelson Mandela was released from prison, Poppy lived to see five British prime ministers.