لندن میں میلہ اور الطاف بھائی کی گرفتاری

اپوزیشن جماعتوں کےقائدین عمران خان ڈاکٹر طاہرالقادری چوہدھری شجاعت پرویز الہی مونس الہی یہ سب لندن پہنچے اور جناب الطاف حسین بھائی سے بھی ملاقات ہوئی یہ ہمیں اچھا لگا ملک کے اہم اثاثے لندن میں ہی جمع ہوتے ہیں، ملک کی تقدیر کی مشاورت لندن میں فیصلے امریکہ میں ہوتے ہیں، پاکستان تو صرف حکومت موج مستیاں کرنے کے لیے ہے، بھائی لوگوں۔ لندن پاکستان کا اسلام آباد ہے، موجودہ اور سابق حکمرانوں کے قیمتی اثاثے لندن میں ہی محفوظ ہیں، انسان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کی اولاد اور اہل خانہ ہوتی ہے،، عمران خان کا اثاثہ شریف برادران اور سابق حکمرانوں کا اثاثہ بھی لندن اور سوئس بنکوں میں محفوظ ہیں، راہ فرار کے لیے لندن کے علاوہ مشرق وسطی امریکہ اور کینیڈا بھی پاکستانی تاریخ کا حصہ رہا ہے، اگر نکال دیے جائے تو پرانا پاکستان وطن عزیز بن جاتا ہے، لندن میں تبدلی آچکی ہے لندن سے انقلاب اٹھے گا لندن سے عمران اٹھے گا لندن سے چوہدھری اٹھے گے طاہرالقادری اٹھے گے یہ سب لندن سے اٹھے گے، بلی آنکھوں والے ابرار الحق بھی لندن جا بیٹھے ہیں، کنے کنے جانا بلو دے گھر،،،
لندن کا میلہ پرویز شرف کا منتظر ہے، پرویز مشرف کے باہر جانے کے اب واضح امکانات روشن ہوچکے ہیں مشرف باہر چلے جائے گے نام سندھ حکومت پر آئے گا، مشرف کا دور حکومت زرداری حکومت اور موجودہ حکومت سے بہت اچھا تھا، آج عوام خود مشرف کا دور یاد کررہی ہیں، مشرف دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک نہیں تھا، عریب کی حالت بھی بہتری کی جانب گامزن تھی، لوڈ شیڈنگ کے بد ترین بحران کا آغاز زرداری حکومت میں ہوا اور اب مسلم لیگ ن جو عوام کو سہانے خواب دیکھا کر برسر اقتدار ہیں، رہی سہی کسر بھی پوری کردی، الیکشن سے قبل میاں نواز شریف شہباز شریف نے جو وعدے کیے کہ ہم چھ ماہ میں بجلی بحران ختم کردے گے پھر کہا کہ ہم ایک سال میں بجلی کا بحران ختم کردیں گے اور پھر کہا کہ ہم بجلی بحران دو سال میں ختم کردیں گے، اور اب کہتے ہیں موصوف کہ بجلی کا بحران تو 2018ء تک بھی ختم نہیں ہوسکتا، کیا ہوا تیرا وعدہ وہ قسم وہ ارادہ-

ہاں تو بات ہورہی تھی لندن میلہ کی سب لندن میں جمع ہوجاتے ہیں وہاں انکے اثاثے ہیں منصوبے ہیں البتہ الطاف بھائی کے بارے میں افسردہ خبریں موصول ہورہی ہیں کہ لندن میں ان کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، یہ بڑے دکھ کی بات ہیں ان سے بڑے اثاثے والے حکمرانوں کے بڑے بڑے اثاثے منجمد کیوں نہیں کیے، اب خبریں آرہی ہیں کہ جناب الطاف بھائی کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ کسی طور بھی ٹھیک نہیں ہے، آخر انکا قصور کیا ہے، اس کے لیے ایک الگ سے کالم لکھوں گا، الطاف بھائی کے گھر اور دفتر پر دھاوے کیے گے ہیں کئی بار، الطاف بھائی کہہ چکے ہیں کہ میں مرو گا تو پاکستان میں ہی مرو گا یہ ہوئی نہ بات وہ اس مادر وطن دھرتی ماں کا بیٹا ہے، مادر وطن کی زمین بڑی کشادہ ہے، دھرتی ماں بڑی فراخ دل ہوتی ہے، ماں گنہگار اور نا فرمان اولاد کو بھی معاف کرنے کا ظرف رکھتی ہیں-

خان صاحب دھاندلی کا رونا بہت روتے ہیں جیت جائے تو انصاف ہار جائے تو فساد، پی ٹی آئی میں عزت اور شرم نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، پی ٹی آئی کے منچلوں نے ن لیگ کی خاتون سے بد تمیزی کی خواتین کے ادب و احترام کی دھجیاں اڑا دیں بھاڑ میں جائے ایسی تبدلی اور ایسا انتخاب جس میں پورا معاشرہ گالی گلوچ بد تمیزی کا منظر پیش کرتا ہوں، اب تو پی ٹی آئی کی سونامی تبدیلی سے خوف آتا ہے، یہ سونامی نہیں بلکہ شونامی ہے، جس میں شو فساد اور شر کے کام ہوتے ہوں، ملک میں ایک فسادی میڈیا عرصہ دراز سے توہین عدلیہ کررہا ہے، اداروں کو ایک دوسرے سے لڑایا جارہا ہے، ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں جھونکا جارہا ہے، خان صاحب پر مافیا کا غلبہ خود بتا رہا ہے کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس چکی ہیں شیطان کھلے عام کردار ادا کررہے ہیں اور ماہ رمضان میں بھی ان کے قید ہونے کی امید دکھائی نہیں دیتی، میڈیا ذلیل و خوار ہوچکا ہے مگر اس کی انا برقرار ہے-

جیو کے صحافی کہتے ہیں کہ ازادی صحافت کے لیے تمام صحافی اکٹھے ہوجائیں مگر یہ نہیں کہتے کہ جیو کھلوانے کے لیے اکٹھے ہوجائیں یا صحافیوں اور میڈیا مالکان کی اصلاح کے لیے اکٹھے ہوجائیں، میڈیا ذاتی مفاد کے لیے اکٹھا ہوجاتا ہے مگر ملکی مفاد کے لیے اکٹھا ہونا مشکل لگتا ہے، ذرا سوچئے میڈیا میں اٹ کتے کا بیر چل رہا ہے مگر تنگ دلی اور بغض کا معاملہ بدستور جاری ہے، جب تک ملکی فلاح و بہبود کو ذاتی مفادات اور بغض پر فوقیت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا اور صحافی کبھی بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہوسکیں گے،،،،
Mohsin Shaikh
About the Author: Mohsin Shaikh Read More Articles by Mohsin Shaikh: 69 Articles with 55623 views I am write columnist and blogs and wordpress web development. My personal website and blogs other iteam.
www.momicollection.com
.. View More