ٹائم مینجمنٹ کے اصول

@ دن کا آغاز ہمیشہ اللہ کے نام سے کرنا دن میں برکت کا باعث بنتا ہے۔ دن بھر کے کاموں کو بھی خیر کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
@ ہر روز رات سونے سے پہلے منصوبہ بندی کر لیں کہ کل صبح اٹھ کر آپ نے کون کون سے کام ضروری کل مکمل کرنا کرنا ہیں۔
@ کون کون سے کام ذیادہ ضروری ہیں جن کو پہلے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا ضروری ہے۔ ان کو چن کر ایک طرف لکھ لیں۔
@ کام لکھ لینے سے یہ سوچنا کہ دن کے کون سے حصے میں کون سا کام کرنا آسان ہے یہ جاننچناذیادہ آسان ہے۔
@ کس کام کو کرنا ذیادہ مشکل معلوم ہوتا ہے اس کو سب سے پہلے مکلم کر لیا جائے تو باقی کا دن ذیادہ سیل اور پر لطف لگتا ہے۔
@ جس کام کو کافی دنوں سے کرنا چاہ رہے ہوں اس کو مکمل کرنے میں کیا دقت یا رکاوٹ آ جاتی اس کو جانیں اور پھر اس کو پہلے ہٹائیں
@ آپ کو کوئی بھی ملنے والا یا کوئی فون یا دوسر ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے جانچنا چاہئے کہ اس کے ساتھ کیا کام ایسا کر رہے ہیں جو کہ ضروری ہے اور کون سا بالکل فالتو ہے جس کوکئے بغیر گزارہ ہو سکتا ہے فالتو کو چھوڑ کر کام پر دھیان دیں۔
@ کام کو کرنے سے پہلے اس کے متعلق اندازہ لگا لیں کہ کتنے وقت میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سوچے گئے وقت میں اس کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں۔
@ کھانا کھانا یا پودوں کو پانی دینا یہ ایسے کام ہیں ان کو کرنے میں بھی بہت سا وقت لگا دیتے ہیں اور خیال نہیں کرتے تو ان کو کرتے ہوئے بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ بیس منٹ درکار ہیں ان کو نمٹانے کو یا ساٹھ منٹ۔
@ روز مرہ کے کام جیسا کہ کپڑے استری کرنا یا ٹیبل یا فائلز کو سیٹ کرنا ایسے کاموں کو پھرتی سے کرنے کے ساتھ ساتھ روز کی بنیاد پر کرنا بعد کی بہت سی پریشانیوں سے بچا لیتا ہے۔
@ دو منٹ خرچ کر کے اگر کاموں کی فیرست بنالینے کی عادت ڈال لی جائے توکام کو حیرت انگیز طور پر جلد مکمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
@ رات کو جلد سونے کی عادت ڈالنا سب عادات میں اہم ہے کیونکہ جلد سونا اور مناسب آرام کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے کیونکہ خوب آرام کرنا انسان کو ہشاش بشاس اور پھرتیلا بنانے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ چڑچڑے پن اور بھوجل پن کی وجہ بھی مناسب آرام کی کمی ہی ہوتی ہے اور یہ ایک کمی باقی کے بہت سے کاموں کو بھی متاثر کرتی ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273957 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More