کمرے کو بوئنگ 737 کے کاکپٹ میں تبدیل کردیا

بعض اوقات لوگ اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے انتہائی منفرد انداز اپناتے ہیں جس کی ایک مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے- جی ہاں برطانیہ میں پائلٹ بننے کے شوقین ایک فرد نے اپنے گھر کے ایک کمرے کو بوئنگ 737 کے کاکپٹ میں تبدیل کردیا۔
 

image


58 سالہ رچرڈ ہچنسن پیشے کے اعتبار سے ایک سیکورٹی گارڈ ہیں اور انہوں نے اپنے شوق کی تسکین کے لیے مکمل طور پر بوئنگ 737 کے ماڈل کے کاکپٹ کی نقل تیار کی ہے اور اس نقل کو مکمل ہونے پر 4 ماہ کا عرصہ لگا ہے-

تمام آلات اور سافٹ وئیر سے آراستہ اس کاکپٹ کی تیاری پر دس ہزار پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔

رچرڈ اس کاکپٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ایئرپورٹ سے جہاز اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے مختلف مقامات پر تصوراتی طور پر جاتے ہیں۔
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل میں موجود تمام بٹن اور لائٹس کام کرتی ہیں اور یہ 99 فیصد تک حقیقت کے قریب ہے۔

رچرڈ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی جہاز نہیں اڑایا لیکن اگر ضرورت پڑی تو بوئنگ 737 کو لینڈ کرا سکتا ہوں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A flying enthusiast has indulged his passion – by spending £10,000 converting his spare room into a replica cockpit. The flight fan took four months to complete the flight simulator, butchering an old flight simulator at a previous property for parts.