مسٹر مودی اپنی حد میں رہوں

بھارتی گجرات کے مسلمانوں کے قاتل اعظم کے ممکنہ وزیراعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کے لیے پاکسستان اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف بڑھکیں لگا رہا ہے بھارتی الیکشن میں یہ انتہا پسند ہندو سیاستدانوں کی الیکشن مہم کا حصہ ہوتا ہے بلکہ انکا منشور ہوتا ہے، اور پاکستان کی طرح کوئی بھی بھارتی پارٹی اقتدار میں آکر اپنے منشور پر عمل نہیں کرتی ہے، نریندر مودی کہتا ہے کہ میں وزیراعظم بن گیا تو یہ کروں گا وہ کروں گا یہ بالکل عمران خان والا اسٹائل ہے، وہ وزیراعظم نواز شریف سے بھارت دوستی کے معاملے میں کم نہیں ہے، کیا یہ بات پاک فوج کے علم میں ہے،

مودی کو انگریزی میں لکھیں تو موڈی بنتا ہے یہ انتہا پسند سیاستدان پاکستانی ہو یا بھارتی موڈی ہوتے ہیں کسی وقت کچھ بھی کہہ سکتے ہیں اور کچھ بھی کرسکتے ہیں، بھارتی موڈی کہتا ہے کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو دائود ابرائیم کو پکڑ کر بھارت لائوں گا جبکہ اس نالائق موڈی کو یہ نہیں پتا کہ دائود ابرائیم کہاں ہے، کہتے ہیں کہ وہ آج کل دبئی میں ہے دبئی سے کسی بھی سیاستدان کو پاکستان میں نہیں لا سکتے بھارتی حکمران کہاں سے واپس لائیں گے۔ اب دبئی عالمی پناہ گاہ بنتا جارہا ہے نہ صرف یہ ملک یہ شہر بیرونی طاقتوں کی آمد جگاہ ہے بلکہ آرام گاہ ہے بیرونی قوتیں پاکستان کو بھی عرب امارات بنانا چاہتی ہیں پھر بھارت بھی عرب امارات خودبخود بن جائے گا۔ بھارتی امارات کا پہلا صدر نریندر مودی ہوگا۔ پاکستان کے لیے نواز شریف کوشش کررہا ہے-

بھارت اب تک بڑی بڑی باتیں حافظ سعید کے لیے بھی کرتا رہا ہے مگر آج تک انکا بال بیکا نہیں کرسکا وہ ایک سچے بہادر مجاہد محب الوطن انسان ہیں انکے پاس طاقت بھی ہے اور حکمت بھی ہے، حافظ صاحب بھارت کو پسند نہیں کرتے اور بھارت انہیں پسند نہیں کرتا امریکہ اور بھارت کیسے کیسے لوگوں سے ڈرتے ہیں، امریکہ کو حکمرانوں سے ڈر نہیں لگتا مگر فقیروں سے ڈر لگتا ہے، وہ جو اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے مگر ظالم لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے اللہ سے ڈرنے والے کسی سے کیا ڈرے گے حافظ صاحب اللہ کے فضل سے زندہ تر انسان ہے بھارت نے بہت کوشش کی انہیں مروانے کی نقصان پہچانے کی مگر اپنے نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا پاکستانی حکومت اس معاملے میں ڈھیلی تھی بمبئی حملوں کے حوالے سے نا اہل کرپٹ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا کو بھارت جاکر وضاحت صفائی پیش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر جنرل کیانی اور جنرل پاشا ڈٹ گئے تھے پھر پاکستانی حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑی اور اب تک شرمندہ ہے، ایک میڈیا گروپ نے اجمل قصاب کے لیے حامد میر کی قیادت میں بھارت کی بہت مدد کی اس کے بعد وہ حافظ سعید کے لیے بھی مطالبہ کرسکتے تھے پر ناکام رہے حافظ صاحب کو ہمارے حوالے کرو۔ حافظ سعید نے بڑا اچھا کہا کہ مودی کے بیانات صرف گیڈر بھبھکیاں ہیں۔

بھارت پاکستانی عوام اور افواج سے بہت ڈرتا ہے مگر پاکستانی حکمران ان سے ڈرتے ہیں، بھارتی عوام نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کے قتل عام کے حوالے سے معافی مانگو مگر وہ کہتا ہے کہ نہیں میں اس کیے پر شرمندہ نہیں ہوں ۔ اب مودی کو شرمندہ کرنا چاہیے اسکا طریقہ یہ ہے کہ ایسے ہروا دیا جائے، بنارس موڈی کا علاقہ ہے مگر وہاں اسکے لیے اب خطرہ پیدا ہوگیا ہے موڈی کا وزیراعظم بننا خود بھارت کے لیے شرمندگی کا سبب بن جائے گا، موڈی وزیر اعظم بن بھی گیا تو من موہن سنگھ سے زیادہ نہیں ہوگا یہ نالا‏ئق انسان ہے جس دن یہ بھارت کا وزیراعظم بن گیا اسی دن بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا، موڈی نے بھارتی مسلمانوں کو بھی پاکستان چلے جانے کا کہا ہے یہ ایک ایسا مطالبہ ہے کہ ایک معمولی سوچ کا سیاستدان بھی نہیں کرسکتا۔ امریکہ کی ایک ریاست میں مودی کے داخلے پر پابندی ہے وزیر اعظم بننےکے بعد وہ پاکستان بھی آئے گے مگر وہ یہاں نہیں آسکتے ہمارے نااہل حکمران ابھی سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے-

ایک بات بھارتی سیاستدان لالو پرشاد نے کی ہے ہمارے دل میں ٹھنڈ پڑگئی ہے کہ مودی کو پاکستان کے حوالے کردیا جائے میں کہتا ہوں کہ ایسے حافظ صاحب کے حوالے کردیا جائے وہ ایک اچھے انسان ہے وہ مودی کے ساتھ ایک اچھے دشمن کی طرح سلوک کريں گے جو فتح مکہ کے موقع پر ہمارے حضور نے اپنے مخالفوں کے ساتھ کیا تھا، نریندر مودی ان لوگوں کے قدموں کی خاک کے ذرے کے برابر بھی نہیں ہوسکتا وہ بت پرست آدمی ہے، یہ لوگ ووٹوں کے لیے بت پرستی کی حمایت کرتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت والا ملک ہے میں کہتا ہوں کہ بھارت میں دنیا کی غلیظ ترین جمہوریت ہے خاک و خون سے لتھڑی ہوئی اور گندی مٹی میں گوندھی ہوئی ہے۔ یہ انتہا پسند پلید ہندو اتنے متعصب ظالم تنگ نظر لوگ ہیں کہ انہوں نے اپنے لیڈر گاندھی کو قتل کردیا لوگ ایسے باپو (باپ) کہتے تھے ان ظالموں سے کسی خیر کی توقع ہی نہیں ہے، مودی کہتا ہے کہ میں وزیراعظم بن کر پاکستان میں خفیہ آپریشن کرائوں گا ہم کہتے ہیں مودی تم پاکستان تو آئوں ہم تمہارا روڈ پر آپریشن کريں گے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی مودی جی ہوش میں تقریر کرو جوش میں نہیں آج تک تو تم پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکے سوائے بڑھکیں مارنے کے ، ہمارے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کہہ چکے ہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہیں بے شک کشمیر ہماری جان ہے پاکستان کی طرح آج جو ظلم تم ہمارے کشمیری بہن بھائی پر کررہے ہوں اسکا بدلہ چکانا پڑے گا تمہیں بھارتیوں، ہماری خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا مسٹر مودی اپنی حد میں رہوں،،،
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 244304 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.