مبارک ہوں 3جی 4جی

اسلام علیکم قارئین کرام
پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس جلد ہی شروع ہونے والی ہے جس کے بعد سنا ہے انقلاب کا سونامی آجائے گا، مہنگائی کا جن روتا ہوا واپس بوتل میں چلا جائے گا، روٹی ایک ایس ایم ایس سے بھی زیادہ سستی ہوجائے گی، غریب کے گھر کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوگا، لیکن شرط یہ ہے کہ گیس آتی ہو انصاف گھر کے دروازے پر ملے گا، چاہے آپ گھر پر ہوں یا نہ ہوں خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی، جہیز میں اب دلہنیں فور جی موبائل بھی ساتھ لایا کريں گی، کاشتکاروں کو تو بڑا فائدہ ہوگا کیونکہ تھری جی اور فورجی کی کھاد ڈالنے کے بعد انکی فصل پہلے سے بھی زیادہ ہری بھری ہوگی اور پھر گھر میں پیسوں کی ریل پیل شروع ہوجائے گی، اسکولوں میں خواندگی کی شرح بنگلہ دیش سے بھی بڑھ جائے گی-

وزیر اعلٰی پنجاب طلباء کو لیپ ٹاپ کی بجائے تھری جی اور فورجی موبائل دیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر کم اور رات کو جانو پر زیادہ توجہ دیں، کیونکہ آواز کے ساتھ اب محبوب کا حسین چہرہ بھی دیکھنے کو ملے گا،، امریکہ بھی اب پاکستان کی عزت کرے گا اور جی جی کرکے بات کیا کرے گا، بھارت اور افغانستان تو اب کبھی بھی پاکستان کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کريں گے، ڈالر کانپتا ہوا تیزی کے ساتھ نیچے چلا جائے گا، تھری جی اور فور جی موبائل رکھنے والوں کو پیٹرول بہت ہی سستا ملے گا، بجلی کا بل بھی کم آئے گا اور بجلی بھی تھوڑی دیر کے لیے آیا کریں گی اور بجلی کو فیول ایڈ جسمنٹ چارجز میں چھوٹ دی جائے گی، میری طرف سے آپ سب کو تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے آنے پر بہت بہت مبارکباد ہوں-

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 244298 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.