الطاف بھائی کی پاکستان آمد

بے نظیر بٹھو جلاوطنی کے بعد پاکستان آئیں ، نواز شریف آئے زرداری آئے، جیل اور جلا وطنی میں فرق نہیں ہے جو وہ جلا وطنی میں کرتے ہیں وہی جیل میں کرتے ہیں اور پھر وہی ہم وطنی میں کرتے ہیں، شہید بی بی قتل ہوئی میاں صاحب وزیراعظم بن گئے زرداری صاحب صدر بن گئے، مشرف بھی آئے وہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں یہ سب ایک ہی ایجنڈے پر آئے اور بھیجے گئے یہ تضاد کیا ہے مفاد کیا ہے، اور اب الطاف بھائی جلاوطنی کی قید سے نکل کر آرہے ہیں اللہ پاک انکی حفاظت کرے۔ حکمران تو وہ بننا نہیں چاہتے نہ کسی عہدے اور وزارت کی خواہش رکھتے ہیں وہ تو اپنی پارٹی کے لوگوں مڈل کلاس طبقہ کے لوگوں کو اسمبلی اور سینٹ میں بھیجنے کی خواہش رکھتے ہیں اور مڈل کلاس طبقے کی شروع سے ہی نمائندگی کرتے آرہے ہیں، الطاف بھائی کی کاوشوں محنت اور قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا، وہ حکمرانو ں سے زیادہ اہم ہے، الطاف بھائی نے پاکستان واپسی کا ارادہ اور فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے اور ارادے میں فرق ہوتا ہے ورنہ انکے چاہنے والے انہیں آنے نہیں دیتے اب الطاف بھائی آرہے ہیں تو انکے کارکنان اور چاہنے والے انکا خیر مقدم کریں گے تو ہم بھی انکا خیر مقدم کریں گے-

برادرم شیخ رشید صاحب نے بھی بڑی خوشدلی سے انکی آمد کو مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے بہت اچھی خبر قرار دیا ہے کاش یہ خوشخبری ثابت ہو۔ ویسی خوشخبری نہیں جو بری خبروں کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ شیخ رشید صاحب مجھے ذاتی طور پر بہت پسند ہے انکی سادگی بھی بہت پسند ہے شیخ صاحب کی باتیں 100 میں سے 99٪ درست ثابت ہوتی ہے وہ اسمبلی میں ہو یہ نہ ہو پر بات عوام کے حقوق کی کرتے ہیں وہ وزیر شذیر بھی رہے مگر کرپشن کے دھبے سے پاک رہے، میں نے سوشل میڈیا میں انکی ایک تصویر دیکھی کہ اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے گئے، اجلاس شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت تھا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کے باہر چھائوں اور بنچوں پر بیٹھے ہیں اور شیخ صاحب جاکر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے تو انکے ساتھ موجود شخص نے کہا کہ صاحب اپ یہاں کیوں بیٹھ گئے تو شیخ صاحب نے کہا کہ ہمیں عوام نے پارلمینٹ میں اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے یہاں بیھجا ہے بنچوں اور ٹھنڈی چھائوں میں بیٹھنے کے لیے اور عیش و عشرت کرنے کے لیے نہیں بیھجا میں شیخ صاحب کا معترف ہوں شیخ صاحب بات عوام کے حقوق کی کرتے ہیں-

نواز شریف کے حوالے سے بھی شیخ صاحب کے کئی فیصلوں کو درست سمجھتے ہیں شیخ صاحب نے عمران خان کو بھی پیچھے چوڑ دیا ہے مجھے شیخ صاحب سے اختلاف بھی ہے کہ وہ عمران خان کا ساتھ چوڑ دے کیوں کہ عمران گرجتا بہت ہے پر برستا نہیں ہے وہ کہتا بہت ہے پر کرتا کچھ نہیں خیبر پختنخواں تو ویسا کا ویسا ہے جیسے پہلے تھا، نیا پاکستان تو ابھی تک نہیں بنا خیبر پختنخواں بھی نیا نہیں بنا، اب عمران خان کا دفاع تحریک انصاف والے بھی اتنا نہیں کررہے تو شیخ صاحب کو بھی عمران خان سے اختلاف کرلینا چاہیے، وہ آج کل مایوسی جلد بازی اور جمہوری اور آمریت کے راستے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے وہ سب کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں پر آگے نہیں نکل پاتے شیخ صاحب کبھی بھی عمران کی من مانیوں اور لن ترانیوں کو کم نہیں کرسکیں گے لہذا شیخ صاحب عمران کی نگرانی کا کام نہیں کریں، شیخ صاحب اپنی کامیابیوں کو عمران کے چکر میں خراب نہ کریں وہ آج کل عائلہ ملک کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں، وہ نیا پاکستان تو نہیں بنا سکیں پر عائلہ ملک کو اپنا بنانے میں کامیاب ہوگے-

ہاں تو بات الطاف بھائی کی پاکستان آمد کے موضوع پر ہورہی تھی کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ الطاف بھائی نواز شریف کے لیے مشکل بن کے آرہے ہیں اس لیے کچھ جیالے انکی آمد کا خوشامد کی طرح ذکر کررہے ہیں، ایک اور دھماکہ الطاف بھائی کی ہدایت پر ایم کیو ایم نے کیا ہے سنیٹ میں نواز شریف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے قرار داد منظور کروالی ہے ۔ وہ آج تک سنیٹ میں نہیں آئے۔ شاید اسی لیے کہ فوجی حکومت آنے کے بعد قومی اسمبلی ٹوٹ جاتی ہے سنیٹ نہیں ٹوٹتی۔ سنیٹ قومی اسمبلی سے زیادہ مضبوط جمہوری ادارہ ہے، مشرف بھی سنیٹ نہیں جاتے تھے اور نواز شریف بھی نہیں آتے تو فوجی اور جمہوری حکمرانوں میں فرق کیا ہوا-

الطاف بھائی کو لندن میں خواہ مخواہ پریشان کیا جارہا ہے اور پاکستان میں انکے مخالفین بہت ہیں مگر مخالفین سے زیادہ انکے چاہنے والے ہیں جو الطاف بھائی کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہیں، ایک بات کہ برطانیہ میں رہ کر الطاف بھائی جس قدر کام آسکتے تھے آئے۔ اب وہ پاکستان بالخصوص کراچی کے لیے زیادہ کام کے آدمی ہونگے کیوں کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کو الطاف بھائی کی ضرورت ہے، کراچی تو بہت اہم ہے، میرا خیال ہے کہ الطاف بھائی سندھیوں کی قیادت کے لیے تیار ہیں کہ بھی بہت اہم ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان کی قیادت کریں وہ کرسکتے ہیں، وہ لندن میں رہ کر فوج کو دعوت دیتے ہیں یہ کام پاکستان میں خوب ہوسکتا ہے-

خاص اطلاع یہ ہے کہ عمران خان طاہرالقادری چوہدھری پرویز الہی الطاف بھائی اور پرویز مشرف اتحاد بنا رہے ہیں یہ بڑی خوش آئند بات ہیں -

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 244314 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.