جعلی جمہوریت - اصلی جمہوریت

جعلی جمہوریت یہ ہے کہ عوام کو مختلف تعصبات میں مبتلا کرکے اور سبز باغ دکھا کر ان سے ووٹ لئے جائیں اور پھر ان سے کوئی رابطہ نہ رکھا جائے۔

اصلی جمہوریت یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کو سیاسی جماعتیں باہر سے کنٹرول کریں اور اُن سے ووٹروں کے مفاد میں کام کرائیں۔ ورنہ انہیں معزول کرکے اپنا بہتر نمائندہ پارلیمنٹ میں بھیجیں۔

پاکستان میں جعلی جمہوریت رائج ہے۔ اسے جمہوریت کہنا جمہوریت کی توہین ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ شریفانہ نام “طبقہ امراء کی حکومت“ دیا جاسکتا ہے۔ جسے انگریزی میں Plutocracy کہتے ہیں۔ یہ امراء اسمبلی میں پہنچ کر لٹیروں کا ایک زبردست متحدہ گروپ بن جاتے ہیں اور ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔ یہ زر و دولت کے پُجاری ہوتے ہیں اور مال بنانا ہی ان کا منتہائے مقصود ہوتا ہے۔ ان کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتے جاتے ہیں۔ یہانتک کہ وہ حالت ہوجاتی ہے جو آج پاکستانی عوام کی ہے۔ خودکشیاں اور باہمی قتل و فساد ان کا مقدر بن گیا ہے۔

اصلی جمہوریت کا قیام ہی پاکستان اور پاکستانی عوام کے مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔ اصلی جمہوریت قائم کرنے کے لیئے افراد کے بجائے سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دینا ہوگا۔ اور صرف پارٹیوں کے نامزد کردہ افراد ہی اسمبلیوں میں جائیں گے۔ جنہیں تبدیل کرنے کا پارٹیوں کو اختیار ہوگا۔ اسطرح یہ افراد ووٹروں کے مفاد میں کام کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ورنہ معزول کئے جائینگے۔

“متناسب نمائندگی“ کے طریقہ انتخاب سے “اصلی جمہوریّت“ لائی جاسکتی ہے۔
ظفر عمر خاں فانی
About the Author: ظفر عمر خاں فانی Read More Articles by ظفر عمر خاں فانی: 38 Articles with 39124 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.