کیا اچھے جراثیم بھی ہوتے ہیں؟

سارہ چند ماہ کی تھی جب اسے بچوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا اور ڈاکٹر نے اس چھوٹی سی بچی کو اینٹی بائیوٹک دوا تجویز کردی۔

فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور جلد ہی سارہ کے والدین اسے بچوں کے امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر زینت عیسانی کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر عیسانی نے غیر ضروری اینٹی بائیوٹک بند کر دی کیونکہ سارہ کو بیمار کرنے والے جراثیم پر اینٹی بائیوٹک بے اثر تھی۔
 

image


پروفیسر صاحبہ نے سارہ کے والدین کو بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال بہت احتیاط سے کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ جن کیسز میں اینٹی بائیوٹک ضروری ہو ان میں تو یہ جان بچا سکتی ہیں لیکن اگر غیر ضروری طور پر استعمال کیا جائے تو نہ صرف یہ کہ اینٹی بائیوٹک فائدہ نہیں پہنچاتیں بلکہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر عیسائی کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ تو ڈاکٹر مریض یا اس کے لواحقین کے اصرار پر اینٹی بائیوٹک لکھ دیتے ہیں۔

اور بچوں کے ڈاکٹر جم سیئرز - جو دنیا کے معروف جریدے 'ریڈرز ڈائجسٹ' میں لکھتے ہیں - کا بھی یہی کہنا ہے کہ مریض کو ڈاکٹر سے اینٹی بائیوٹک کی فرمائش نہیں کرنی چاہئے بلکہ اسے اپنے مرض کی علامات بتانی چاہئیں اور پھر فیصلہ معالج پر چھوڑ دینا چاہئے۔

ڈاکٹر سیئرز کے بقول اینٹی بائیوٹک کے ضمنی اور ناپسندیدہ اثرات میں اسہال بھی شامل ہیں کیونکہ اینٹی بائیوٹک سے آنتوں میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا جراثیم بھی مر جاتے ہیں اور یوں آنتوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جم سیئرز حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں کہ امریکہ میں بچوں کے امراض سے متعلق ادارے، 'امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس' کے مطابق کم شدت کے امراض میں دوا لینے سے قبل کچھ انتظار کر لینا چاہئے کیونکہ مرض ان جراثیم کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ جن پر اینٹی بائیوٹک بے اثر ہوتی ہیں اور ایسے امراض کچھ وقت کے بعد خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
 

image

'ریڈرز ڈائجسٹ' کے اسی شمارے میں شیرن بیگلی لکھتی ہیں کہ انسانی جسم کے اندر اور اوپر مختلف قسم کے جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان میں فائدہ مند جراثیم بھی ہوتے ہیں جن کی تعداد انسانی خلیوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور جراثیم کے اس مجموعے کو پریشان کر کے انسان صحت مند نہیں رہ سکتا۔

بشکریہ: ( وائس آف امریکہ)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone knows germs are bad. So the best thing to do is fight them off with antibacterial soaps and cleaners, right? Not so fast! Recent research indicates that the use of antibacterial products can actually be making us more vulnerable to health problems.