پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا برطانوی وزیر کیسے بنا؟

حال ہی میں پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کو برطانیہ میں وزیرِ ثقافت بنا دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانیہ میں ایک ایشیائی مرد کنزرویٹو رکن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ساجد جاوید سنہ 2010 میں رکنِ پارلیمان بنے تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا وہ اس کامیابی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

ساجد جاوید اپنی محنت کے بل بوتے پر لکھ پتی بنے ہیں اور وہ مارگریٹ تھیچر کے پرستار ہیں۔ انہیں کنزرویٹیوز میں تیزی سے ابھرنے والے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
 

image


ساجد جاوید کے والد سنہ 1961 میں برطانیہ گئے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں صرف ایک پاؤنڈ تھا۔ انہوں نے روچڈیل میں رہائش اختیار کی۔

ساجد جاوید سنہ 1969 میں پیدا ہوئے اور ان کے چار بھائی ہیں۔ انہوں نے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی اور یونیورسٹی میں معاشیات اور سیاسیات کے مضامین پڑھے۔

ساجد جاوید کے اپنے چار بچے ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ ان کے والد لیبر پارٹی کے حامی تھے۔ تاہم سنہ کے 1978 بعد وہ مارگریٹ تھیچر کے مداح ہو گئے۔

اسی طرح کنزرویٹو رہنماؤں کے دور میں ملک کے بدلتے مستقبل سے متاثر ہو کر ساجد جاوید نے بھی سنہ 1988 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

شہر میں آنے کے بعد 24 برس کی عمر میں وہ چیز مینہیٹم بینک کے کم عمر ترین نائب صدر بنے۔ انہوں نے سنہ 2009 میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔

ساجد جاوید ایک سابق بینکار ہیں اور انہیں گذشتہ برس وزیرِ خزانہ تعینات کیا گیا تھا۔
 

image

برومزگروو سے ممبر پارلیمان منتخب ہونے والے ساجد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس نئے منصب کے ملنے پر کافی پرجوش اور حیران ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں اتنی جلدی ملک کے خدمت کے اتنے بڑے موقعے کو توقع نہیں کر رہا تھا۔ تاہم میں اسے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔‘

ساجد جاوید کا کہنا ہے مجھے پاکستانی پس منظر اور ورثہ پر فخر ہے، جہاں سے میرے والدین آئے تھے، کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، یہ وہ جگہ ہے جہاں میری والدہ ہر سال جاتی ہیں اور بہت سارے تحائف و کہانیوں کے ساتھ واپس آتی ہیں-

میں ہمیشہ پاکستان سے وابستہ رہتا ہوں مگر میرا وطن ہمیشہ برطانیہ ہے جہاں میں پیدا ہوا، پلا بڑھا، پڑھا، پاکستان کے حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے، شادیوں میں وہاں شریک ہونا اچھا لگتا ہے۔
 

image

ساجد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں اور اردو بھی خوب سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجابی ان کے والدین کا تحفہ ہے-

نئے عہدے میں ان کے فرائض نشریات، کھیل، میڈیا، سیاحت، ٹیلی کام، مساوات اور فن شامل ہیں۔

ساجد جاوید نے بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ یہ منصب ایک اسکینڈل کے سبب ماریہ میلر کی رخصتی کے باعث خالی ہوا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Sajid Javid, the Muslim son of a bus driver, has been appointed as culture secretary, replacing Maria Miller. The appointment leaves the cabinet with only three women. Currently financial secretary to the Treasury, Javid's selection is a reflection of the high regard with which he is held in Downing Street, but is also another sign that George Osborne remains influential in the appointment of ministers.