دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات

دنیا میں انگنت سیاحتی مقام موجود ہیں اور سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں- اگر کہیں خوبصورتی ہے تو کچھ کے ساتھ تاریخ کا گہرا تعلق ہے- لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کے سب سے بہترین سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟ اس حوالے سے ٹرپ ایڈوائزر نام کی ایک ویب سائٹ نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی رینکنگ کی گئی ہے- اس درجہ بندی کی بنیاد سال 2013 کے ایسے مقامات پر ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے-
 

image
دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ترکی کا دارالحکومت استنبول ہے جہاں سیاحوں کو خوبصورت نیلی مسجد ( Blue Mosque ) دیکھنا کا موقع ملتا ہے-
 
image
اٹلی کا دارالحکومت روم بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے- روم نے فہرست میں یہ مقام نیویارک سے چھینا ہے-
 
image
لندن اس سال صرف گزشتہ سال والی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا باوجود اس کے کہ شاہی خاندان میں آنے والے نئے مہمان کی آمد کے باعث دنیا بھر کی نگاہیں لندن پر مرکوز تھیں- دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں لندن تیسرے نمبر پر ہے-
 
image
دنیا کے سب سے بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر چین کا دارالحکومت بیجنگ ہے اور اس کا شمار چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں کیا جاتا ہے-
 
image
فہرست میں پانچواں نمبر چیک ری پبلک کے دارالحکومت Prague کو حاصل ہے- اس شہر میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد Saint Guy Cathedral کو دیکھنے کے لیے آتی ہے-
 
image
دنیا کا چھٹا بہترین سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز Morocco کے شہر Marrakech کو حاصل ہے جو کہ اپنے خاص عربی اسٹائل کے بازاروں اور مارکیٹوں کی وجہ سے انتہائی مقبول ہے-
 
image
پیرس گزشتہ سال دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اس کے درجوں اس تنزلی دیکھنے میں آئی ہے کہ یہ اب ساتویں نمبر پر ہے-
 
image
آٹھواں نمبر Hanoi کے Halong Bay کو حاصل ہوا ہے اور اسے دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے- اس مقبولیت کی بڑی وجہ سمندر میں موجود چٹانیں اور ان کو کراس کرتے جہاز ہیں-
 
image
Siem Reap کبموڈیا کا ایک خوبصورت شہر ہے جو کہ Siem Reap نامی صوبے میں ہی واقع ہے- فہرست میں اسے نواں نمبر حاصل ہے اور اس شہر زیادہ تر سیاح Angkor Wat نامی اس تاریخی عمارت کو دیکھنے آتے ہیں-
 
image
دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں چین کے دو شہر موجود ہیں٬ ایک کا ذکر اوپر ہم کرچکے جبکہ دوسرا شنگھائی ہے اور اسے فہرست میں دسواں نمبر حاصل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Paris has been knocked off the number one spot of the world’s top destination – with Istanbul now firmly in first place. Despite announcing record tourist figures for 2013, the French capital lost out to Turkey, dropping to seventh in this year’s Travellers' Choice Destinations awards, voted for by millions of holidaymakers.