ملائیشیا: لاپتہ طیارے کے بلیک باکس سگنل موصول٬ اہم پیش رفت

لاپتا ملائیشیا کے طیارے کے بلیک بکس سگنل کے بعد آسٹریلیا نے بھی اپنے بحری جہاز روانہ کر دئیے ہیں، بلیک باکس سے نئے سگنل ملنے کے بعد لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کا مرکز جنوب کی طرف منتقل کردیا گیا۔

سماﺀ نیوز کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ جہاز نے بحر ہند کے جنوبی پانیوں میں بلیک بکس کے سگنلز کی نشاندہی کی، شہبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سگنلز ملائشین طیارے کے ہوسکتے ہیں۔ ملائشیا کے حکام نے چینی جہاز کو ملنے والے سگنلز کی تصدیق نہیں کی،چینی طیارے کو بحر ہند کے جنوب میں سفید رنگ کی چیزیں تیرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں جس کی تصدیق کے لیے آسٹریلیا نے اپنے بحری جہاز روانہ کردئیے ہیں۔
 

image


جبکہ بی بی سی کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے عالمی کوششوں میں معاون آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہاز کو 24 گھنٹے میں دوسری بار ایک سگنل موصول ہوا ہے۔

ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہاسٹن نے کہا ہے کہ جنوبی بحر ہند میں ملنے والے سگنل ’اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت‘ ہے۔

کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا یہ مسافر بردار طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوا تھا اور اس پر 239 افراد سوار تھے جن میں بیشتر چینی باشندے تھے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق چین کے بحری جہاز ہائشون 01 جسے سنیچر کو ایک سگنل ملا تھا اب دوبارہ 90 سیکنڈ کے لیے سگنل وصول کیا ہے۔

تاہم انھوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ان سگنلز کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا وہ اسی لاپتہ طیارے کے ہیں یا نہیں۔ اسی لیے تلاش میں شامل آسٹریلوی طیارے کو وہاں مزید چھان بین کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

ہاسٹن نے کہا ہے کہ برطانوی بحری جہاز ایچ ایم اسی ایکو اسی علاقے کی جانب رواں دواں ہے جبکہ آسٹریلیا کا بحری جہاز اوشین شیلڈ بھی وہاں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ سگنل کا پتہ چلایا جا سکے۔

ان دونوں بحری جہازوں میں طیارے کے ڈیٹا ریکارڈر سے زیر آب چھوڑے جانے والے سگنل کو پکڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔

آسٹریلیا نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی بحر ہند میں جو سگنل موصول ہوا ہے وہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ہوگا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے یہ بھی کہا کہ اس کے بارے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
 

image

وزیر اعظم ایبٹ نے کہا ہے کہ وہ ’پر امید‘ ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’انسانی تاریخ کی یہ مشکل ترین تلاش ہے۔‘

دریں اثنا ایک درجن فوجی طیارے اور تیرہ بحری جہاز دو ہزار کلو میٹر کے دائرے میں آسٹریلوی شہر پرتھ کے شمال مغرب میں لاپتہ طیارے کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔

اتوار تک یہ دو لاکھ مربع کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے میں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سگنل کی فریکوئنسی سینتیس اعشاریہ پانچ کلو ہرٹز ہے جو کہ طیاروں کے فلائٹ ریکارڈر سے خارج ہونے والے سگنل کے برابر ہے۔

تاہم تاحال اس بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ اس سگنل کا تعلق گمشدہ پرواز ایم ایچ 370 سے ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A SECOND signal that could be from the black box of missing flight MH370 has been detected 2km from the initial detection area. Chinese ship the Haixun 01 heard the signal late yesterday hours after it picked up an initial pulse signal.