جادوئی انگوٹھی٬ صرف ایک اشارے پر سب کچھ ممکن

آپ نے اکثر فلموں میں دیکھا یا پھر قصے کہانیوں میں ایسی جادوئی انگوٹھی کے بارے میں تو ضرور پڑھا ہوگا جسے پہنتے ہی تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں اور پہننے والے کو غیر معمولی طاقتیں حاصل ہوجاتی ہیں- لیکن یہ انگوٹھی اب کسی حد تک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے٬ جس کے ذریعے آپ صرف انگلی کے اشارے پر بہت کچھ کنٹرول کرسکیں گے-

اس وقت مارکیٹ ایسی اسمارٹ انگوٹھیاں ( smart rings ) تو دستیاب ہیں جو وقت سے آگاہ کرنے اور اسمارٹ فون کے نوٹیفکیشن دکھانے کی خصوصیات سے آراستہ ہیں لیکن جلد ہی اب ایک ایسی اسمارٹ رنگ یا انگوٹھی بھی متعارف کرائی جانے والی ہے جس کے ذریعے آپ ہر وہ چیز کنٹرول کرسکیں گے جو آپ سوچیں گے-
 

image


یہ پہنی جانے والی جدید ٹیکنالوجی سے مزین انگوٹھی صرف آپ کی انگلی کے اشارے پر کام کرے گی- اور آپ اس کے ذریعے تمام اسمارٹ گھریلو اشیاﺀ٬ اپلیکیشنز یہاں تک کہ رقم کی ادائیگی بھی آپ کی انگلی کے کے ایک اشارے پر ممکن ہوگی-

مثال کے طور پر جب ہوا میں لفافے کا ڈیزائن بنائیں گے تو ای میل اوپن ہوجائے گی٬ کیمرہ ڈیزائن کرنے پر فون کے ساتھ منسلک کیمرہ اوپن ہوجائے گا یا میوزیکل نوٹ ڈیزائن کرنے پر میوزک شروع ہوجائے گا-

اس انگوٹھی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ اس کے ذریعے ٹیکسٹ میسچ بھی لکھ سکتے ہیں صرف ہوا میں انگلی چلا اپنا پیغام لکھیے تمام پیغام موبائل اسکرین پر نمایاں ہوجائے گا-

یہ جدید انگوٹھی Logbar نامی کمپنی نے تخلیق کی ہے اور اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو
Takuro Yoshida کو امید ہے کہ وہ اس انگوٹھی کو جولائی میں فروخت کے لیے پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے-
 

image

اس ڈیوائس کا ابتدائی ورژن 145 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا اور اس کے لیے پہلے سے بکنگ کروانی ہوگی-

انگوٹھی کے ایک جانب دیئے گئے بٹن کو دباتے ہی یہ انگوٹھی ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے اور اس انگوٹھی میں بیٹری٬ موشن سنسر٬ ٹچ سنسر٬ بلیو ٹوتھ چپ٬ ایل ای ڈیز اور وائپریشن پیڈ بھی نصب ہیں-

انگوٹھی پہننے والا شخص الرٹ٬ نوٹیفکیشن٬ نئی ای میل اور فیس بک پوسٹ سے آگاہی کے لیے صرف وائیریشن یا فلیشنگ ایل ای ڈی کا بھی انتخاب کرسکتا ہے-

کمپنی کی جانب سے مہیا کیے جانے کے بعد یہ انگوٹھی پہلے سے ہی بہت سے اشاروں سے آراستہ ہوگی لیکن آپ اسی کی اپلیکیشن کو صرف اپنی مرضی کے اشاروں سے بھی آگاہ کرسکیں گے-

رقم کی ادائیگی کے لیے یہ انگوٹھی بلیو ٹوتھ کے ذریعے ایپل کے اپلیکیشن iBeacon سے منسلک ہوگی-

جی پی ایس کی سہولت سے آراستہ یہ انگوٹھی اپنے پہننے والے کو قریبی شاپ یا ریسٹورنٹ سے آگاہ بھی کرے گی اور ساتھ ہی بل پر موجود نمبرز پر صرف انگلی رکھنے پر ہی ایپل کی اپلیکیشن کو معلوم ہوجائے گا کہ کتنی رقم کی ادائیگی کرنی ہے-

یہ اسمارٹ انگوٹھی بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ ڈیوائس سے براہ راست منسلک ہوجائے گی یا پھر کسی مطابقت رکھتی ڈیوائس سے بھی منسلک ہوجائے گی- اور اس نیٹ ورک میں اسمارٹ لائٹس اور ٹی وی بھی شامل ہیں-
 

image

اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ گوگل گلاس اور اسمارٹ واچز کے ساتھ بھی کام کرے گی-

فی الحال یہ اسمارٹ انگوٹھی آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم 7 اور اینڈروئید کے 4.4 ورژن پر ہی سپورٹ فراہم کرے گی لیکن کمپنی اس وقت ونڈوز فون ورژن کے لیے بھی کام کررہی ہے-

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری کی تبدیلی سے قبل یہ انگوٹھی ایک ہزار سے زائد اشاروں پر کام کرسکے گی- اور یہ انگوٹھی صرف اس شخص کے اشاروں پر ہی کام کرے گی جس نے اسے پہن رکھا ہوگا-

کمپنی نے انگوٹھی کے لیے درکار فنڈ کے حوالے سے Kickstarter پر ایک کمپین کا آغاز بھی کر رکھا ہے جو کہ 4 اپریل تک جاری رہے گی-

اس انگوٹھی کی تیاری کے لیے انہیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر درکار تھے لیکن وہ اس کمپین سے پہلے ہی 4 لاکھ 33 ہزار ڈالر حاصل کرچکے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

We've already seen smart rings that tell the time, and rings that show notifications from a smartphone but the latest wave features rings that control just about anything you can think of. Ring by Logbar is the latest wearable tech worn on the forefinger that can be used to control smart household items, apps, and even make payments with the swipe of a finger.