ابوظہبی میں اونٹوں کا مقابلۂ حسن


 

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں اونٹوں کا بین الاقوامی مقابلۂ حسن منعقد کیا جا رہا ہے۔

’صحرا کا جہاز‘ نامی اس مقابلے میں شرکت کے لیے سعودی عربت بحرین، قطر ،اومان اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک سے دس ہزار سے زائد اونٹوں کو ابوظہبی لایا گیا ہے۔

اونٹوں کے مقابلۂ حسن کی کل انعامی رقم قریباً دس ملین ڈالر ہے جبکہ انعام کے طور پھر اونٹ مالکان کو سو کاریں بھی دی جائیں گی۔ مقابلے کے فاتح کا فیصلہ ججوں کا ایک خصوصی پینل کرے گا۔

 ان تقریبات کا مقصد مشرقِ وسطٰی اور دیگر عرب ممالک کے ورثے کو سامنے لانا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عوام اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ریاست کے ورثے کو محفوظ کرنا اپنا اہم مشن سمجھتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنے شاندار ماضی کو تابناک مستقبل سے جوڑ رہے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: