تصاویر کے لیے سب سے موزوں ترین مقامات

اکثر چہروں کو فوٹو جینک یعنی تصاویر لینے کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ کوئی مقام یا پھر کوئی جگہ بھی ایسی ہوسکتی ہے جسے تصاویر لینے کے لیے سب سے موزوں سمجھا جائے؟ حقیقت یہ ہے دنیا میں بہت سے مقام ایسے موجود ہیں جنہیں تصاویر کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا جاتا ہے- یہاں ہم صرف دس سرفہرست فوٹوجینک مقامات کا ذکر کریں گے- یہ فہرست فیوجی فلم کے زیرتحت چلنے والی ایک ویب سائٹ پر ہونے والے مقابلے کی نتیجے میں سامنے آئی ہے اور اس مقابلے میں لندن اور اس کی دھند کو اس حوالے سے بدترین جگہ درجہ ملا ہے-
 

image
اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر فرانسیسی جزیرے بورا بورا دنیا کا سب سے فوٹو جینک مقام قرار دیا گیا ہے-
 
image
فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے گریٹ بیرلیر ریف کو حاصل ہوا-
 
image
فوٹو جینک مقامات کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکا کا گرینڈ کینن رہا-
 
image
انڈونیشیا کا جزیرہ بالی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا-
 
image
پانچواں نمبر فہرست میں ریوڈی جینزو کو حاصل ہوا-
 
image
ماؤنٹ ایورسٹ یا کوہ ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑ چھٹی پوزیشن پر آئے-
 
image
ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والا اردن کا پیٹرا ساتویں نمبر پر رہا-
 
image
فہرست میں آٹھویں نمبر پر چلی کا ٹورس ڈیل پائنے ہے-
 
image
فہرست میں نویں نمبر پر ویت نام کا ہالونگ بے رہا-
 
image
سب سے آخری یعنی دسواں نمبر میانمار کے پلین آف ٹمپل کو حاصل ہوا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Bora Bora, the Great Barrier Reef and The Grand Canyon have been named the top three most photogenic destinations in the world, according to a new survey. Surrounded by turquoise lagoons, stunning coral, breathtaking marine life, and boasting pristine beaches, it’s no surprise that the French Polynesia island has scooped the number one spot.