شاعرماجد جہانگیر مرزا

 نئی نسل کوذہنی فکر اپنے حققوق کا احساس عطا کرنے وا لے شاعرماجد جہانگیر مرزا ،ملک وقوم سے محبت کر نے وا لےشاعر ہیں ایسے شاعرکم ہی ہوتے ہیں جو اپنے لیے کم اور قوم کے لیے زیادہ لکھیں جنھیں اپنے وطن سے محبت ان کے دکھ درد کا احساس ہو انھوں نے جس طرح شاعری میدان میں قدم رکھا بناءکسی غرض لا لچ ، مرتبے اور عہدے کی خاطر ۔ قوم کے دکھ درد کو اپنے شعر کی زبان دینے والے اس شا عر نے ایک سے بڑھ کرایک شعر کیں اگر آپ ان کے کلام کا بغور مطالعہ کریں تو آپ کو ان کی ہر غزل ،نظم میں موجودہ حالات کا ذکر اور عوام کا درد نظر آئے گا ان کا مقصر سوئی ہوئی عوام کو جگانا ہے تاکہ وہ اپنی حققوق کی حفاظت کر سکے ،بہتر قیادت کا انتخاب کر سکیں تاکہ آنے والی نسلوں کے سامنے ایک پر امن اور روشن پاکستان ہو۔۔ ماجد جہانگیر مرزا کا تعلق پنڑی شہر سے ہے- قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ۔شاعری کا آغاز 2002 میں کیا- کالج سے ،کئی انعام جیتے چلے آئے ہے-شاعری میں ان کے استاد مرحوم ڈاکڑ پروفیسر عبدالغنی تھے جنکو اقبال ایوارڑ 2001 میں کل پاکستان ملا-

ماجد جہانگیر مرزا کی شخصیت میں نمایا ں خوبیاں ان کی سچی بولتی شاعری ہے جو ہر موزوں پر لکھنے کے ماہر ہےاپنی شاعری سےقوم کو جگانے جو عزم ارادہ رکھتے ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کو کامیاب کرئے ،
ان کے چند اشعار۔۔موجودہ حالات کے حوالے سے

بولی لگتی ہے سر بازار سب کے ووٹ کی
ایک سو سے پانچ سو تک دام ہے جہموریت

صوفی ازم اور حقیقت کے حوالے سے
ترے اندر کی میں میں جب تلک مرتی نہیں ماجد
حقیقت سے شنا سائی کبھی تو پا نہیں سکتا
۲
امانت اور صداقت کا تصور جب ابھرتا ہے
محمد کملی ولے کا کوئی ثانی نہیں ملتا
مجازی عشق کے حوالے سے۔۔۔۔
طوفان کا پیش خیمہ ہیں خاموش لب ترے
ڈرتا ہوں اس لئے ہی تری خامشی سے میں

انہوں نے دو سو سے زائدغزلیں اور نظمیں کہی ہیں اسی سال انکا پیلا مجموعہ شائع ہونے کا امکان ہے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہے اللہ ان کو ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائیں اور ان کے قلم میں مزید حق سچ لکھنے کی طاقت اور توفیق عطا فرمائے آمین-
 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 431268 views I am honest loyal.. View More