عزیزبلگامی کی تحریریں - صلاحیت و صالحیت کا امتزاج

ڈاکٹر شاہینہ خطیب، ناگپور

عزیزؔ بلگامی کا قلم ، کلام اور اُن کی شخصیت وطنِ عزیز سے دور دور تک انٹرنیٹ اور ویب سائٹ کی وجہ سے اب محتاج تعارف نہیں رہی۔ ادیبوں، شاعروں اور قلمکاروں کی تحریروں کے بھی ادوار ہوتے ہیں۔ شباب قلم پر بھی آتا ہے۔ فی زمانہ عزیزؔ بلگامی کا قلم بھی اسی دور سے گذر رہا ہے۔ ظاہر ہے عنفوان شباب ہر ایک کے لئے با عثِ کشش ہوتا ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ دور جدید میں ان کا حلقہ ہر لحظہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔

صالح قلم ہمیشہ اصلاح پسندی کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ فلاحی اور اصلاحی کاموں کے لئے رب تعالیٰ نے اپنی کتابِ مبین میں حسین ترین وعدے کئے ہیں۔ فی الحال بلگامی صاحب کی تحریر نہ صرف روز بروز حسن و جمال کی نئی آراستگی سے ہمکنار ہے، بلکہ آسمانی وحی کے نور کا عکس بھی اُن کی تحریروں میں جھلکنے لگا ہے۔ انسان کے بال جب سفیدی اوڑھ لیتے ہیں تووہ اور زیادہ نورانی لگنے لگتا ہے۔

شاعری ہویا نثر نگاری، عزیز ہر دل عزیز رہے ہیں۔ اﷲ کرے اُن کی ہر تحریر میں پہلے سے مزید گہرائی ، گیرائی، عمق اور ضیاء پیداہو۔ اُمید ہے کہ اہل ذوق ایک نئے عزیز کو عزیزتر بنائے ر کھیں گے۔

ناچیز نے بلگامی صاحب کو عرصہ سے ممبئی، بنگلور اور حیدرآبادکے روزانہ اخباروں اورا ہم عصر رسالوں میں پڑھا ہے ۔ ان کی تازہ تحریریں،پرانے کرم فرماؤں کے لئے ایک نئے عزیز بلگامی کی دریافت ثابت ہورہی ہیں۔ اُمید ہے کہ اِن مضامین کے ذریعہ کتاب اﷲ کی روشنی میں اصل حقائق کو معروضی اور سائنسی نکتہ نظر سے متعارف ہونے کی نئے قارئین کو سعادت حاصل ہوگی۔

انا لا نضیع اجر المصلحینکی روشنی میں ہماری اور قارئین کی یہی دُعا رہے گی کہ عزیز صاحب کے لئے اُن کی یہ احسن کاوشیں سرمایہ آخرت بنیں۔اُن کے ایک مضمون کا خاص طور سے ذکر کروں گی جو ’’وراثت‘‘ کے تعلق سے ہے۔ مفروضات کے بجائے کتاب اﷲ کی روشنی میں ہمارے فرائض کی طرف نشاندہی عزیز بلگامی صاحب کی وحی الٰہی میں عمق کا ثبوت ہے۔ اﷲ کرے زور قلم اور زیادہ۔ اللھم زد فزد ۔
Shaheena Khatib
Lecturer in Physics
M. Sc. (Nuclear Physics), Digital Electronics
Telecommunications & Solid State Physics,
B. Ed. M.A. (Urdu), M. A. (Arabic),
Diploma in Basic Bible Course
Head of the Ladies Wing
Qur'anic Arabic Classes
From : NAGPUR

Azeez Belgaumi
About the Author: Azeez Belgaumi Read More Articles by Azeez Belgaumi: 77 Articles with 75770 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.