ہنومان٬ 14 انچ لمبی دم کا مالک شخص

ڈارون کا ماننا تھا کہ بندر ارتقاﺀ کے عمل سے گزر کر انسان بنے یہ تو آسمانی کتابوں کے مطابق غلط خیال ہے مگر جی بھارت میں ایک شخص ایسا ہے جو کہ 14 انچ لمبی دم رکھتا ہے اور خود کو بندر نما بھگوان ہنومان سمجھتا ہے-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری چندرے اورن کی ایک لمبی سی دم ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے گاؤں میں ایک بھگوان کی طرح پوجا جاتا ہے-

مغربی بنگال کے گاؤں علی پور دور کے رہائشی اس دم والے شخص کی جب پیدائش ہوئی تو جب بھی اس کی کمر کے نچلے حصے میں بالوں کا گچھا موجود تھا-
 

image

بس پھر کیا تھا مقامی افراد نے تو اسے ہندو بندر نما بھگوان ہنومان کا اوتار سمجھ لیا-

اب اس کے گھر کے باہر روز سینکڑوں افراد قطار لگا کر اس بندر نما شخص کی زیارت کرنے کے لیے آتے ہیں اور اس کی دم کو چھونا باعث رحمت سمجھتے ہیں-
 

image


ساڑھے 14 انچ لمبی دم کے مالک اورن چائے چننے کا کام کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میں ہنومان ہوں کیونکہ میری دم کی وجہ سے لوگ میرا بہت احترام کرتے ہیں٬ میں تو اسے بھگوان کا ہی تحفہ سمجھتا ہوں-

توہم پرست افراد تو اس کی درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت کو ہنومان یعنی بند ہونے کا ہی ثبوت مانتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس کی دم چھونے سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A man with a 14.5-inch hairy tail growing from his back has been hailed as a god by villagers in India. Chandre Oraon, 35, was born with a patch of hair on his lower back and has refused to have it cut, leading to locals believing that he is an incarnation of Hindu monkey deity Hanuman.