سائبیریا کے حیرت انگیز برفانی غار

زمین میں قدرتی طور پر موجود خالی جگہ جہاں انسان آسانی سے جا سکے غار کہلاتا ہے۔ دنیا میں بھر میں ہزاروں غار موجود ہیں۔ ان کا ظہور مختلف زمینی حرکات کی وجہ سے آتا ہے بیشتر غار چونے کے پتھر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مگر ان میں چاک ، جپسم ، نمک ، سنگ مرمر وغیرہ کے پتھروں پر مشتمل غار بھی پائے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ آتش فشانی کے عمل سے بھی غار ظہور پذیر میں ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سمندر خصوصا ساحلی علاقوں اور گلیشئیر وغیرہ میں غار پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم سائبیریا کے حیران کن برفانی غار کی تصاویر پیش کر رہے ہیں-
 

image
روسی فوٹوگرافر اینڈرے نیکراسوف نے سائبیریا میں واقع جھیل بیکال کے برفانی غاروں کو عکس بند کیا ہے۔
 
image
روس میں سائبیریا کے ویرانوں میں واقع بیکال جھیل کا شمار دنیا کی گہری ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔ یہ جھیل چار سو میل لمبی اور ایک میل گہری ہے۔ سال میں پانچ ماہ یہ جھیل برف کی تقریباً ایک میٹر موٹی تہہ سے ڈھکی رہتی ہے۔
 
image
اس قدر شدید موسم کے باوجود یہاں زندگی پھل پھول رہی ہے اور یہاں پائے جانے والے جانداروں کی اقسام کا 80 فیصد دنیا میں اور کہیں موجود نہیں ہے۔ غوطہ خور اس مقام پر جانا پسند کرتے ہیں اور ایسے ہی ایک دورے کے دوران نیکراسوف نے جزیرہ اولخون پر ان خوبصورت مناظر کی تصاویر کھینچیں۔
 
image
نیکراسوف اور ان کے دوستوں کو ساحل کے قریب برف کے نیچے غوطہ خوری کے دوران یہ برفانی غار نظر آئے۔
 
image
جن مقامات پر موسم گرما میں ہوا کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے وہاں اس طرح برف جم جاتی ہے۔
 
image
غاروں میں جمنے والی برف کی تین اقسام ہوتی ہیں جس کا انحصار برف کے اندر موجود خلا اور اس خلا میں ہوا کی نقل و حرکت پر ہوتا ہے۔
 
image
 موسم سرما میں برفانی طوفانوں کے بعد یہاں برف کے بند بن گئے ہیں۔
 
image
غاروں میں بارش کے پانی اور برف کے پگھلنے سے کلسی مواد اُگ جاتا ہے۔
 
image
نیکراسوف کا خیال ہے کہ یہ منفرد شکلیں اور ساختیں حیرت انگیز ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’میں قدرت کی طاقت اور خوبصورتی پر حیران ہوں۔‘
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An ice cave at Olkhon island in Lake Baikal, Siberia, Russia.. These breathtaking photos showcase the majestic beauty of the ice caves on Olkhon Island. The sub-zero scene was captured by Russian photographer Andrey Nekrasov after him and his friends spotted the caves while diving under the ice near the shore.