سونے سے زیادہ قیمتی

سونا وہ کام ہے جو کام لگتا نہیں اسی لئے اس کام کو سنجیدگی کے ساتھ ہم کرتے بھی نہیں۔۔۔نہیں کرنے کی وجہ سے پھر نقصان بھی اٹھاتے ہیں پر اس کی پروا کرتے نہیں۔۔۔۔۔۔۔پروا تو تب ہو جب اس کا نقصان فوراُ سے بھگتنا پڑے۔۔۔۔پڑتا تو ہے نقصان برداشت کرنا، مگر کچھ وقت کے بعد۔۔۔۔۔۔۔ جب وقت آتا ہے برداشت کرنے کا تو پھر کچھ ہو نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔اب ہو نہیں سکتا کیونکہ جب وقت تھا تب آپ سوئے نہیں اور اب آپ نہ سو کے سونے جیسی صحت کو متاثر کر چکے ہیں۔۔

اصل میں آج کل ہم لوگ مصروف اتنے ہیں کہ دل نہیں کرتا کہ سونے جیسے کام کے لئے وقت کو ضائع کیا جائے بھلا ضرورت ہی کیا ہے کہ آپ وقت نکال کے تسلی سے سوئیں اور تازہ دم ہوں پھر اپنے کام کے لئے نکلیں۔۔۔۔ پھر سونے کے دوران جو بھی اپ ڈیٹس ہوں گی ان کو فوراُ ہی جاننے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل جائے گا۔۔۔۔۔۔صبح تک تو باسی ہو جائیں گی اسی لئے کیا یہ ضروری نہیں کہ یہ کام پہلے ہی تازہ دم اپ ڈیٹس کے ساتھ کر لیا جائے۔۔۔۔۔

پھر چاہے آپ کو صبح کہیں بھی جانا ہو مگر یہ ضروری ہو جاتا ہو کہ آپ رات کو لیٹ نائٹ جاگیں ضرور۔۔۔۔۔۔ضرور اس لئے کہ وہ دوست وہ سنگی ساتھی جن کہ آپ کے ساتھ یارانے ہیں سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پہ وہ آپ سے ناراض اور دور ہو جائیں گے سو ضروری یہ ہے کہ ہر دم ورچوئل ورلڈ پہ ساتھ چپک کے رہا جائے۔۔۔۔۔۔ادگر ایسا نہ کیا تو پر کیا جیا

پھر ہر ایک کو اپنے کارناموں اور ارادوں حتی کہ وہ کام جو ابھی نہیں کئے ان کے بارے میں اپ ڈیٹ ضرور کیا جائے کیا پتہ کہ بعد میں وہ کام کر بھی سکیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔بس عوام کو آگاہی ضرور دے دی جائے۔۔۔۔ضروری یہ ہے کہ آپ ان ساِٹس پر ہٹ رہیں اور اس کے لئے اگر رات کی نیند برباد کرنی پڑ جائے تو اس میں مضائقہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

پھر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر آُ جلدی سو جائیں تو آُپ کے لئے بہت شرم کی بات گردانی جاتی ہے کہ آپ اتنی جلدی سو گئے مطلب آپ کے پاس بات کرنے کو کوئی خاص الخاص ہستی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔آُ پ اب بھرپور زندہ دل انسان نہیں رہے اسی لئے آپ کا ارادہ جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کا ہے۔۔۔۔۔۔۔جلدی سونا اور جلدی اٹھنا تو بس اب سورج کو ہی زیب دیتا ہے کسی دوسرے کو ایسا کرنے کی بھلا کیا تُک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر رات کو جاگ کے فلم دیکھنے یا گانے سننے کا جو مزہ ہے ایسا مزہ کبھی بھی کسی اورکام میں کہا ں آسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رات کے وقت ڈراونی فلم دیکھنا جتنا پر لطف عمل ہے ایسا مزہ بھلا اور کہیں کبھی آسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لئے وقت کو مزید ڈراونا ۔۔۔۔۔۔اوہ مطلب خراب کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ جاگا جائے۔۔۔۔۔

پھر یہ بھی ایک عجیب اور دلچسپ مسئلہ ہے کہ اگر آپ لیٹ نائٹ پیزا آرڈر کر کے کھانے والے نہیں تو آُ برگر نہیں اس لئے یہ بھی لازم ٹھہرا کہ آُپ خیال رکھیں اس بات کا کہ لیٹ نائٹ کال کر کے آرڈر کرنے والے افراد میں آپ کا نام ریگولر ہو ورنہ یہ بہت شرمناک اور درد ناک بات ہوگی۔۔۔۔۔۔ہوگی اس لئے کہ بھوک بھی لگے گی اینڈ آپ کچھ جنک نہ چگیں تو شرم کی بات تو ہے نہ۔۔۔۔۔
پھر یہ جو آپ کے کال پیکجز ہو تے ہیں رات کے وقت ان میں جتنی کشش ہوتی ہے۔۔۔۔۔صبح کے وقت کہاں پھر یہ بھی ہے کہ ان سے مستفید اگر نہ ہوئے تو بھلا پھر کیا جئے۔۔۔۔۔ دونوں طرفین اور جانبین کو ضروری اور انتہائی ضروری بات آخر رات کے وقت ہی تو کرنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔آخر رات کا وقت کیوں ضائع کیا جائے۔۔۔۔۔۔وقت تو آخر اپنا ہے تو ایک ایک لمحے سے فائدہ اٹھایا جائے۔۔۔۔۔

کہتے ہیں جس عادت سے آُ پ نے چھٹکارا پانا ہو اس کے نقصانات پڑھنا یا ڈھونڈنا شروع کر دیں۔۔۔۔۔۔۔تو آُ کو عادت چھوڑنے میں مدد ملے گی مگر پتا نہیں کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔ نفسیات دان سائنسدان اپنی تحقیقات بتا بتا کر تھک گئے کہ رات کو جو ساتا ہے وہ کھوتا نہیں صحت پاتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر ہمیں سمجھ نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274942 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More