بجلی کی بچت کے لیے 3 کروڑ انرجی سیور کی مفت تقسیم

پاکستان میں بجلی بچاو سکیم کے تحت 3 کروڑ انرجی سیور مارچ کے اختتام تک تقسیم کیے جائیں گے ۔پنجاب میں ایک کروڑ پچاس لاکھ انرجی سیور مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 3کروڑ انرجی سیور خرید لیے۔ پنجاب میں ہر صارف کو 2 دو انرجی سیور دئیے جائیں گے ۔ہر صارف بجلی انرجی سیور کے بدلے 2 بلب سو واٹ واپس دیگا اور انرجی سیور وصولی کی رسید بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاران کو فراہم کریگا۔ یہ رسید بجلی کے بلوں پر پرنٹ کی جا رہی ہے ۔جس پر انرجی سیورز کا سریل نمبر بھی درج ہے۔اس سکیم کا مقصد صارفین کو بلب کی اور ٹیوب لائیٹس کی بجائے انرجی سیور استعمال کریں۔لاہور کے نادرن سرکل میں 6 لاکھ انرجی سیور تقسیم ہونگے۔

جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ گلشن راوی ڈویژن میں 97729 صارفین میں135620 ،فروز الا ڈویژن لیسکو کے 121788 صارفین میں169007انرجی سیور،راوی روڈ ڈویژن میں 82785 صارفین میں 114896 ،داتا دربار ڈویژن میں 50714 صارفین میں70377 اور بادامی باغ ڈویژن میں 79336 صارفین میں 110100 اس طرح نادرن سرکل جو آدھے لاہور بشمول کچھ علاقہ ضلع شیخوپورہ کو بھی کور کرتا ہے میں کل 60000انرجی سیور مفت تقسیم کیے جا ئیں گے۔ لیسکو جس کی حدود ننکانہ صاحب سے اوکاڑہ اور قصور تک ہے ۔میں کل پچاس لاکھ سے زائد انرجی سیور صارفین کو دئیے جا ئیں گے۔ ا سی طرح آئیسکو ،فیصل آباد ،کیسکو،حیسکو،میپکو ،گیپکواور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین کو بھی مفت انرجی سیور فراہم کیے جا ئیں گے۔مالاکنڈ ڈویژن میں پانچ لاکھ سے زائد انرجی سیور فراہم کیے جا رہے ہیں۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت پورے ملک میں تقریبا بجلی بچاو سکیم کے تحت 3 کروڑ انرجی سیور مارچ کے اختتام تک تقسیم کیے جائیں گے.یہ انرجی سیور ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کے نادھندگان کو نہیں دئیے جائیں گے۔اوران انرجی سیورز کے بدلے صارفین سے وصول ہونے والے بلبوں کو ضائع کیا جائیگا اور اس مقصد کے لیے کھیت حاصل کیے جا رہے ہیں۔لاہور میں انرجی سیور ز تقسیم کرنے کی مہم 14 جنوری سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس بجلی بچاو سکیم کے تحت سینکڑوں میگاواٹ بجلی کی بچت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

یاد رہے کہ چند سال قبل بھی ھکومت نے بجلی کی بچت کے لیے پاور ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کے ملازمین کو انرجی سیور مہیا کیے گے تھے ۔لیکن نتائج یوں کے توں ہی رہے۔انر جی سیور چند ملازمین میں تقسیم کرنے کے علاوہ باقی مارکیٹ میں فروخت کر دئیے گے تھے۔اس بار ھکومت نے کروڑوں انرجی سیورز کی تقسیم کو شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے سرکل اور ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔جو اس انرجی سیور زکی تقسیم کی سکیم کی مانیٹرنگ کریں گی۔

Anwer Abbas Anwer
About the Author: Anwer Abbas Anwer Read More Articles by Anwer Abbas Anwer: 203 Articles with 144869 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.