پروہز مشرف صاحب پر مقدمہ، - - - تصویر کا دوسرا رُخ

پروہز مشرف صاحب کے کیس کے سلسلے میں عرض یہ ہے کہ اس سلسلے میں جرائم دونوں طرف سے سرزد ہوئے۔ نواز شریف صاحب نے جہاز اغوا کروایا اور پرویز مشرف صاحب نے منتخب حکومت کو برطرف کیا۔ دونوں جرائم کی ایک ہی سزا ہے، یعنی “سزائے موت“۔ نواز شریف صاحب کو سعودی عرب جلاوطنی کی اجازت دی گئی جو ان کے جرم کی سزا کے معافی کے مترادف تھا۔ اسی طرح پرویز مشرف صاحب کو ‘گارڈ آف آنرز‘ کے ساتھ انگلینڈ میں جلاوطنی کی اجازت دی گئی۔ یہ ان کی سزا کے معافی کے مترادف تھا۔ دونوں حضرات جلاوطنی سے واپس آگئے ہیں۔ نواز شریف الیکشن میں حصہ لے کر وزیراعظم بن گئے ہیں، سب نے قبول کیا۔ اب پرویز مشرف صاحب واپس آگئے ہیں تو ان پر مقدمہ کیوں چلایا جا رہا ہے؟ نواز شریف کی طرح ان کا قصور بھی معاف کیا جا چکا ہے۔
ظفر عمر خاں فانی
About the Author: ظفر عمر خاں فانی Read More Articles by ظفر عمر خاں فانی: 38 Articles with 39289 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.