ملجا و ماوا

کتاب کا نام: ملجا و ماوا
شاعر: مسرور کیفی
ناشر: محمد رمضان میمن
مطبع: آفتاب برادرز نزد میمن ہسپتال اردو بازارا کراچی
سن اشاعت: بار دوم' جنوری2012ئ
قیمت: 50روپے
ملجا و ماوا محترم مسرور کیفی صاحب کا نعتیہ کلام ہے۔ ٦٤ صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ حمدیہ و نعتیہ کلام سے مزین و مرصع ہے جو ادارہ جہانِ نعت نے خوبصورت انداز میں چھاپا ہے۔ مسرور کیفی صاحب کے اس مجموعے نعت پر معروف شاعر احسان دانش،بانو قدسیہ، حفیظ تائب اور ڈاکٹر فرمان فتح پوری جیسے اصحاب علم و قلم نے تقاریظ اور تبصرے لکھے ہیں۔ مجموعی طور پرمسرور کیفی صاحب کی نعتیہ کلام دل گرما دینے کے لئے کافی ہے، ویسے بھی مسلمان نبی کریم ۖ کا نام سنتے ہی والہانہ محبت سے دور شریف پڑھتے ہیں اور یہی حکم خد ا وندی بھی ہے۔ اور آپ ۖ کی مدح سرائی اور ثنا میں لکھا ہوا کلام تو پڑھنا مزیدفرط عقیدت کا سبب بن جاتا ہے اور یہ تمام لوازمات مسرور کیفی صاحب کے کلام میں موجود ہے۔ نعت خواں حضرات کو ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔ مسرور کیفی صاحب کے اشعار کا لہجہ نرم، زبان پاکیزہ،رنگ روپ سادہ، بیان دلفریب اور انداز عقیدت مندانہ و والہانہ ہے۔ان کا ایک شعر آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔
کیسے خدا پاک کو پہچان پائے گا
وہ شخص جو حضور کو پہچانتا نہ ہو ٭٭٭
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 386048 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More