سہ ماہی نوائے انوار کراچی

رسالے کا نام: سہ ماہی نوائے انوار کراچی
زیر سرپرستی: مولانا منظو ر احمد مینگل صاحب مدظلہ
نگران اعلی: مولانا شفیق الرحمان صاحب گلگتی
مدیر: مفتی صباح الدین غذری
معاون مدیر: مولانا محمد سلمان
ناشر: شفیق الرحمان گلگتی
مطبع: آرٹ ورلڈ
ہمارے سامنے ''سہ ماہی نوائے انوار کراچی'' کا پہلا مجلہ موجو د ہے۔ یہ مجلہ بالخصوص جامعہ انوارالعلوم شاد باغ ملیر کا ترجمان ہے اور بالعموم تما م مسلمانوں کا۔٥٢ صفحات پر مشتمل یہ مجلہ دینی صحافت میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔متنوع دینی مضامین ہیں، مفتی صباح الدین( مدیر مجلہ) کے قلم سے جامعہ انوارالعلوم کا تعارف ' منہج فکر خوبصورت پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ جامعہ انوارالعلوم اور اس کے ذیلی اداروں کی تصویری جھلکیاں بھی نظر آرہیں ہیں۔چونکہ '' سہ ماہی نوائے انوار'' کے نگران اعلی اور مدیر صاحب دونوں کا تعلق گلگت بلستان سے ہے اور جامعہ انوارالعلوم کراچی بھی کراچی میں گلگتیوں کا ادارہ سمجھا جاتا ہے' باوجودیکہ اس مجلے میں گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی تحریر موجود نہیں ہے۔ ہماری طالب علمانہ گزار ش ہے کہ مجلے کا ادھا حصہ گلگت بلتستان کے سماجی' رفاہی ودینی و اصلاحی خدمات کے لیے مختص کیا جانا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے علماء و فضلاء جہاں کہیں بھی خدمات انجام دیں ان کا اجمالی ذکر کیا جانا چاہیے' گلگت بلتستان کے دینی اداروں کی خدمات' علماء کرام کی سماجی 'رفاہی' دینی و تحقیقی اور علمی خدمات کو فراخدلی سے پیش کیا جانا چاہیے۔بالخصو اہل سنت کے ساتھ ارباب حل و عقد کی طرف سے کیاجانا والا ناروا سلوک کو بھی ببانگ دہل بیان کیا جانا چاہیے۔اور جتنا ممکن ہو سہ ماہی نوائے انوار کو گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پھیلانا چاہیے۔ گلگت بلتستان سے دینی' اصلاحی اور تحقیقی و ادبی رسالے کے اجراء کا اولین سہرا جامعہ نصرة الاسلام کے نام جاتا ہے۔ اور گلگت بلتستان سے متعلق دینی رسالوں کی بھی کوئی بہتات نہیں' سہ ماہی خیر کثیر لاہور' جوکہ مولانا حبیب اللہ راشدی( بلتستانی) کی ادارت و انتظام اور ناچیز کی معاونت سے جامعہ علی المرتضیٰ گوجر خان سے نکلتا تھا۔کچھ مدت سے بحران کا شکار ہے۔ اور ماہنامہ شہاب مولانا عطاء اللہ شہاب اور راقم تحریر کی ادارت سے گلگت سے شائع ہوتاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مذکورہ مجلات کے مابین ایک بہترین رابطہ قائم کرکے ' بروقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق دینی صحافتی کام کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں ان تمام رسائل کے درمیان ہم آہنگی کے لئے سہ ماہی نوائے انوار کے ارباب و ذمہ دار''پل ''کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بہر صورت اولین مجلے کے مضامین دلچسپ ہیں' فضائل رمضان پر انوار العلوم کے فضلاء کے مضامین بھی معلومات افزا ہیں۔مجلے کا سائز اگر تھوڑا بڑا رکھا جائے تو مناسب ہے۔ اور ڈیزائینگ اور پیج میکنگ بھی کسی ماہر سے کروایا جائے تو بہتر ہے تاکہ باطنی حسن کے ساتھ ظاہر حسن بھی ہو
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 386072 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More