حُسنِ انتخاب

کتاب کا نام: حُسنِ انتخاب
مؤلف: مولانا عماد الدین محمود
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی۔ کے
سن اشاعت اول: مارچ2012ئ/ ربیع الثانی ١٤٣٣ھ
ضخامت: ١٨٢ صفحات
زیر نظر کتاب دراصل مولانا عمادالدین محمود صاحب کی مطالعہ اور اس مطالعہ دوران نوٹ کئے گئے دلچسپ واقعات اور سبق آموز حکایات اور اقوال زریں کا مجموعہ ہے۔مطالعہ کی اہمیت قدیم دور سے مسلم ہے۔ جس کو بھی مطالعہ کی عادت پڑ گئی وہ سرخرو ہوتا ہے۔ اور اگر یہ مطالعہ معیاری اور مستند کتب کا ہوتو دین دنیا کی بھلائی ہے اور یہ عبادت اور امت کی نفع رسانی کا سبب بن جاتی ہے۔

کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مؤلف نے کافی ساری مستند اور معیاری کتابوں کا نہ صرف مطالعہ کیا ہے بلکہ اہم اور دلچسپ واقعات' دل آویز اور مفید باتیں نوٹ کرکے اس کتاب کی بنارکھی ہے۔یہ کوئی نہیں روایت نہیں بلکہ ہمارے اکابر اس طرح کرتے آئے ہیں۔مفتی تقی عثمانی صاحب کی کتاب تراشے اور مولانا ابن الحسن عباسی کی کتاب کتابوں کی درسگاہ میں بھی اس قبیل کی کتابیں ہیں۔ اس کتاب کو بغور دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مؤلف نے کافی عرق ریزی سے مرتب کی ہے۔ادب عربی اور اردو کی اچھی کتب سے معلومات جمع کی گئی ہیں۔ یہ ایک مفید اور علمی ' ادبی اور تاریخی مجموعہ ہے۔
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 386049 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More