اسلامی معاشرہ کے لازمی خدو خال

کتاب کا نام: اسلامی معاشرہ کے لازمی خدو خال
افادات : شیخ الخدیث مولانا سمیع الحق صاحب
جمع وترتیب: مولانا مفتی عبدالمنعم حقانی
پیش لفظ: مولانا عبدالقیوم حقانی
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی ۔کے
تاریخ طباعت اول: اگست ٢٠١٢ئ/رمضان المبارک ١٤٣٣ھ
ضخامت؛ ٤٠٠ صفحات
یہ کتاب مولانا سمیع الحق صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے جامع السنن للترمذی ''ا بواب البر و الصلة'' کے احادیث مبارکہ کی کلاس میں کی گئی تقاریر و تفسیر کی درسی امالی ہیں جنہیں مولانا عبدالمنعم حقانی صاحب نے عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔معاشرتی زندگی کے حوالے سے بیان کردہ احادیث کے یہ مفاہیم بالکل آج کے حالات و ضروریات کے عین مطابق ہے۔مولانا صاحب کی تحریر کے ساتھ ان کی تقاریر اور دروس بھی جاندار اور علمی ہوتے ہیں جن کا بین ثبوت ان کی بے شمار علمی و تحقیقی اور ادبی کتب ہیں۔زیر نظر کتاب میں ایک انسان کی زندگی میں جن جن لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ان تما م کے حوالے سے بہترین معلومات مدلل اور واضح انداز میں نہیں آسان اسلوب میں دستیاب ہیں۔ کتا ب کا بغور مطالعہ بتا تا ہے کہ حسن معاشرت ' اوصاف حسنہ اور سماجی و معاشرتی زندگی' گھرداری' فیملی کے ساتھ تعلقات' دوست احباب' امیرو غریب ' چھوٹا بڑا اور اعلیٰ ادنی غرض ہر آدمی کے متعلق انتہائی خوبصورت انداز میں معلومات دستیا ب ہیں۔ کتاب کا سائز ' سرورق' کمپوزنگ بھی کمال حد تک بہترین ہے۔ کاغذ بھی عمدہ استعمال کی گئی ہے۔ صاحب ذوق انسانوں بالخصوص ان قلم کاروں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے جو معاشرتی' سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔مولانا عبدالقیوم حقانی کا ایک خوبصورت پیش لفظ بھی مرقوم ہے۔ظاہری و باطنی اعتبار سے کتاب بہترین ہے۔

٭٭٭

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 385928 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More