اسلام میں حدیث کی اہمیت

عزیز دوستوں!۔اﷲ کے نزدیک دین کیا ہے ؟

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :
ان الدین عنداﷲ الاسلام ۔(آل عمران:19)
”بے شک اﷲ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے“۔

کیا اسلام کے علاوہ کسی اور دین پر عمل جائز ہے؟
اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے:
اتبعوا ما انزل الیکم من ربکم ولا تتبعوا من دونہ اولیاء۔(الاعراف:3)
”لوگو تمہارے رب کی طرف سے جو نازل ہوا ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے علاوہ اولیاء کی پیروی نہ کرو“۔ یہ بھی فرمایا

ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ وھو فی الاخرة من الخسرین ۔(آل عمران :85)
”اور جو شخص اسلام کے علاوہ کسی اور دین کا طلبگار ہوگا تو وہ اس سے ہر گز قبول نہیں کیا جائیگا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانیوالوں میں سے ہوگا“۔

اﷲ کے نازل کردہ دین میں محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا مقام ہے؟

اﷲ تعالیٰ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسالت کے ساتھ مخصوص فرماکر آپ پر اپنی کتاب نازل فرمائی اور اسکی مکمل تشریح کا حکم دیا :

و انزلنا الیک الذکر لتبین للناس مانزل الیہم ۔ (النحل :44)
”اور ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو(ارشادات) نازل ہوئے ہیں وہ لوگوں سے بیان کر دو“۔

آیت کریمہ کے اس حکم میں دوباتیں شامل ہیں :
(1) الفاظ اور ان کی ترتیب کا بیان یعنی قرآن مجید کا مکمل متن امت تک اس طرح پہنچا دینا جس طرح اﷲ تعالیٰ نے نازل فرمایا

(2) الفاظ ، جملہ یا مکمل آیت کا مفہوم و معانی بیان کرنا تاکہ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل کرسکے۔

قرآن مجید کی جو شرح رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی اسکی کیا حیثیت ہے؟ دینی امور میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین اﷲ کے حکم کے مطابق ہوتے ہیں:

وما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی۔(النجم:3-4)
”اور وہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی خواہش سے کچھ نہیں بولتے جو کہتے ہیں وہ وحی ہوتی ہے“۔

اسی لئے فرمایا :

”من یطع الرسول فقدااطاع اﷲ “۔(النساء:80)
"جس نے رسول کی اطاعت کی پس تحقیق اس نے اﷲ کی اطاعت کی"

یہی وجہ ہے کہ دینی امور مین فیصل کن حیثیت اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے ۔

فان تنازعتم فی شئی فردوہ الی اﷲ والرسول ان کنتم تومنون باﷲ والیوم الاخر“۔(النساء:59)۔
"پس اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر تم اﷲ تعالیٰ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اﷲ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو"۔

معلوم ہوا کہ اسلام اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کا نام ہے
Haris Khalid
About the Author: Haris Khalid Read More Articles by Haris Khalid: 30 Articles with 61185 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Islam mein Hadees ki Ahmiyat - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Islam mein Hadees ki Ahmiyat and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Islam mein Hadees ki Ahmiyat.