چین کا دلکش اور جدید ہائی ٹیک ائیر پورٹ

یوں تو دنیا بھر میں آپ نے کئی جدید اور پُر آسائش ہوائی اڈے دیکھے ہوں گے- لیکن اب چینی شہر شینزن (Shenzhen) میں اپنی نوعیت کے ایک ایسے انوکھے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
 

image


جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق Bao'an نامی اس ائیر پورٹ کو جدید طرزِ تعمیر کا منفرد شاہکارقرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جو سال بھر میں 45 ملین مسافروں کو سنبھال سکتا ہے۔

ہوائی جہاز کی طرز پر ڈیزائن کیا جانیوالا یہ حیرت انگیز ائیر پورٹ 4.3 ملین مربع فٹ پر محیط ہے جو 10میگا واٹ سولر پاور پلانٹ سے توانائی حاصل کرنے والا پہلا چینی ائیر پورٹ بھی ہے۔
 

image

612 ملین پونڈز لاگت سے بننے والا یہ ائیر پورٹ مکمل کرنے میں ماہرین کو دو دہائیاں لگ گئیں جسے گزشتہ روز مسافروں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

It's been hailed as an architectural masterstroke and symbol of China's explosion onto the world stage of global travel. But Shenzhen International Airport's brand-new terminal has a problem: nobody seems to want to go there. The £612million travel hub opened at 6am yesterday with much fanfare as a Shenzhen Airlines flight took off to next-door Mongolia.