اتوار بازار

اتوار بازار جگہ جگہ کھلے ہیں میدانوں میں لگے ہوئے اتوار بازار ایک میلے کا سماں پیدا کرتے ہیں کون سی ایسی چیز ہے جو یہاں نہیں ملتی ہے سبزیوں کے ڈھیر٬ پلاسٹک کے برتن٬ پلاسٹک کی جوتیاں٬ کپڑے٬ تیل٬ صابن٬ بچوں کی چیزیں٬ جیولیری٬ کاسمیٹک ہر چیز وافر مقدار میں ملتی ہے گھریلو استعمال کی تمام اشیاﺀ غرض کہ اتوار کو ایک میلہ ہوتا ہے جس میں امیر غریب دونوں شامل ہوتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں شربت کی ریڑھیاں٬ سموسے٬ پکوڑے٬ دہی بھلے٬ فروٹ چاٹ یہاں خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بھوک و پیاس مٹاتے ہیں یہاں ہر طبقے کے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں بڑی بڑی گاڑیوں میں بیگمات آتی ہیں اور ہفتے یا مہنیے کا سامان خرید کر لے جاتی ہیں یہاں تمام اشیا آپ کو ایک جگہ پر مل جاتی ہیں سارا دن خوب رونق میں گزرتا ہے گرمی ہو یا سردی یہ اتوار بازار ضرور لگتے ہیں لیکن یہاں عوام کو سہولیات کے ساتھ ساتھ کچھ مشکلات کا بھی سامنا ہے چور بازاری یہاں بھی ہوتی ہے دوکان دار ریٹ مقرر ہونے کے باوجود چیزیں مختلف قیمتوں میں فروخت ہوتی ہیں اور چیزوں کی کوالٹی بھی صحیح نہیں ہوتی گلی سڑی سبزیاں اور خراب پھل مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں بے ایمانی ضرور ہوتی ہے انتظامیہ ہوتی ضرور ہے لیکن وہ کچھ کرتی نہیں یہاں پر صفائی وغیرہ کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا ایک اور چیز جو پریشانی کا باعث بنتی ہے وہ ہیں فقیر اگر کوئی مستحق ہو تو خیرات دینے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن جو یہاں مانگتے ہیں وہ بہت ہٹے کٹے قسم کے فقیر ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کو پریشان کرتے ہیں انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ان تمام باتوں ک طرف توجہ دیں اور جو لوگ یہاں پر شاپنگ کے لیے آتے ہیں ان کو پریشانیوں سے بچائیں تاکہ وہ اچھے ماحول میں خریداری کر سکیں
Nighatara
About the Author: Nighatara Read More Articles by Nighatara: 12 Articles with 26412 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Itwar bazar - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Itwar bazar and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Itwar bazar.