کراچی اورلاہور کے درمیان تقریبا کم سے کم300 KM فاصلہ کم ہو سکتا ہے

بسم اﷲ الرّحمان الرّحیم

ایک خبر کے مطابق حکومت نے کراچی اور لاہور کے درمیان نیا موٹر وے بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے ہر ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی مواصلاتی نظام سے منسلک ہوتا ہے۔اس سے پہلے بھی اس حکومت نے مواصلات کے نظام کو بہت اچھی ترجیع دے کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ لیکن ایک بات جو جس سے ہمارے حکمران غافل رہے ہیں ، وہ ہے منصوبہ بندی۔ہمارے تمام حکمرانوں نے آج تک کوئی بھی کام صحیح منصوبہ بندی سے نہیں کیا ،یا پھر غیر معیاری منصوبہ بندی کرکے کافی سرمایہ ضایع کیا ہے ۔جس کی وجہ سے اس ملک کے غریب عوا م پر مزید ٹیکس لگاکرعوام کو مالی مشکلات میں پھسایا جا چکاہے۔ اوریہ اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑتاہے۔ کیونکہ حکومت کے کسی بھی کام پر جو سرمایہ بھی خرچ ہوتا ہے وہ عوام سے ٹیکس کی صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔جس سے منہگائی ہوتی ہے۔ اگر ہمارے حکمران کوئی بھی ترقیاتی کام شروع کرنے سے اس کی مکمل منصوبہ بندی کرکے اس کو مکمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کے اس منصوبوں پر اربوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

کراچی اور لاہور موٹر وے بھی ایک عظیم منصوبہ ہے جو کہ اس ملک کے ترقی میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر اس منصوبے کو بھی ایک منصوبہ بندی سے تیار کیا جائے تو کوئی شک نہیں کے یہ منصوبہ جو کہ اس وقت تقریبا 1350 KM لمبا ہے، اس کو کم کرکے 1000KM تک کردیا جا سکتا ہے۔ جس سے اس منصوبے کی موجودہ لاگت سے25%سے زیادہ کم سرمائے میں یہ منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے۔کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کا 25% سے زیادہ ایندھن اور وقت بھی بچایا جا سکتا ہے۔ بلک اس منصوبہ کو اچھی ڈزائین سے تیار کرکے نہ صرف کراچی اور لاہور کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ لاہور ،راول پنڈی ، پشاوراور وسطی ایشیا کے ممالک کے لئے گوادرتک کے فاصلے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

میرا اس کالم کے زریعے اس ملک کے حکمران اور تمام ذمے داران سے گذارش ہے کہ اس عظیم منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اس پر سرمایہ لگانے سے پہلے میر ی اس مشورے پر مکمل غور وفکر کرکے اس منصوبے پر کام شروع کرے تاکہ اس ملک کا بے شمار سرمایہ ضایع ہونے سے بھی بچ جائے اور مکمل ہونے کے بعد ٹرانسپورٹر کا ایندھن پر ہونے والا خرچ بھی کم ہوجائیگا۔اور اس ایندھن پر خرچ ہونے والااس ملک کا بے شمار زرمبادلہ بھی بچ جائیگا۔اور ساتھ ساتھ اس موٹر وے پر سفر کرنے والوں کا قیمتی وقت بھی بچایا جا سکتا ہےْ۔

میری حکمران اور اس منصوبہ کے ذمے داران سے پر زور اپیل ہے اس منصوبہ پر سروے کا کام جو کہ زور شور سے جاری ہے اس کو بند کرکے میری اس تجاویز پر عمل کرکے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے۔

اﷲ تعالی نے مجھے اتنی صلاحیت دی ہے کہ میں اس منصوبے کی مکمل ڈزائیننگ بھی کر سکتا ہوں اور اس کو انتہائی کم لاگت اور کم وقت میں مکمل بھی کر سکتا ہوں۔

اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے میں اپنا تمام وقت اور صلاحیتیں بلا معاوضہ پیش کرنے کو تیا ر ہوں۔ اﷲ حافظ۔
Mohammad Haroon
About the Author: Mohammad Haroon Read More Articles by Mohammad Haroon : 2 Articles with 4162 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.